• 1 جولائی, 2025

’’آگے بڑھتے رہو‘‘

بزبان حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ

عزم و ہمت سے تم بھی بڑھو سامنے
میں نے روکے نہیں تھے قدم دوستو
میں بھی بڑھتا رہا تم بھی بڑھتے رہو
دیکھنا سست ہوں نہ قدم دوستو
آندھیوں میں ہواؤں میں طوفان میں
بحر و بر میں یا جنگل بیابان میں
تم بڑھو تم ہو خیرالامم دوستو
میں بھی بڑھتا رہا تم بھی بڑھتے رہو
دیکھنا سست ہوں نہ قدم دوستو
میری ماں مہرباں دھوپ میں سائباں
جب وہ رخصت ہوئی غم ہؤا بیکراں
یاد اسکی رہی دم بدم دوستو
میں بھی بڑھتا رہا تم بھی بڑھتے رہو
دیکھنا سست ہوں نہ قدم دوستو
باپ مصلحِ عالم مرا دوستو
بھائی ناصر تھا اور نافلہ دوستو
ان کے جانے کا تھا مجھ کو غم دوستو
میں بھی بڑھتا رہا تم بھی بڑھتے رہو
دیکھنا سست ہوں نہ قدم دوستو
میرے بچپن کی بستی بھی مجھ سے چھنی
دوسری سے بھی ہجرت مقدر بنی
تھی طلوعِ سحر یوں رقم دوستو
میں بھی بڑھتا رہا تم بھی بڑھتے رہو
دیکھنا سست ہوں نہ قدم دوستو
جو ہوں مومن وہ دشمن سے ڈرتے نہیں
’’قولِ املی لھم ان کیدی متیں‘‘
سنت اللہ ہے لاجرم دوستو
میں بھی بڑھتا رہا تم بھی بڑھتے رہو
دیکھنا سست ہوں نہ قدم دوستو

(کریم احمد شریف، باسٹن ، امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مئی 2021

اگلا پڑھیں

عید مبارک