• 28 اپریل, 2024

جمعہ اور عید کا ایک دن اکٹھے ہونا

حضرت ابن عمر ؓفرماتے ہیں کہ رسول پاک ﷺ کے عہد مبارک میں دونوں عیدیں (جمعہ اور عید) جمع ہوگئیں تو آپ ﷺ نے عید کی نماز پڑھا کر فرمایا جو جمعہ کی نماز کے لئے آنا چاہے آجائے اور جو نہ آنا چاہے وہ نہ آئے۔

(سنن ابن ماجہ ۔کِتَابُ إِقَامَۃِ الصَّلَاۃِ، وَالسُّنَّۃُ فِیہَا ۔بَابُ مَا جَاء َ فِیمَا إِذَا اجْتَمَعَ الْعِیدَانِ فِی یَوْمٍ۔ روایت نمبر 1213)

حضرت ابن عباس ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آج کے دن دو عیدیں جمع ہوگئی ہیں جو چاہے اس کے لئے جمعہ کی بجائے عید کافی ہوگئی ۔اور ہم تو ان شاء اللہ جمعہ ضرور پڑھیں گے۔

(سنن ابن ماجہ ۔کِتَابُ إِقَامَۃِ الصَّلَاۃِ، وَالسُّنَّۃُ فِیہَا ۔بَابُ مَا جَاء َ فِیمَا إِذَا اجْتَمَعَ الْعِیدَانِ فِی یَوْمٍ۔ روایت نمبر 1311)

ابو عبیدؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان بن عفان ؓ کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔ اس دن جمعہ تھا۔ آپؓ نے خطبہ عید سے پہلے نماز عید پڑھائی پھر خطبہ دیا اور فرمایا اے لوگو! آج کے دن تمہارے لئے دو عیدیں جمع ہوگئی ہیں (یعنی عید اور جمعہ) پس عوالی (یعنی مدینہ کے اطراف کے رہنے والوں) میں سے جو شخص پسند کرے جمعہ کا بھی انتظار کرے اور اگر کوئی واپس جانا چاہے تو واپس جاسکتا ہے میں اسے اجازت دیتاہوں ۔

(صحیح بخاری کِتَابُ الأَضَاحِیِّ بَابُ مَا یُؤْکَلُ مِنْ لُحُومِ الأَضَاحِیِّ وَمَا یُتَزَوَّدُ مِنْہَا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مئی 2021