• 30 اپریل, 2024

عورتوں کا حق وراثت

ایک شخص اپنی منکوحہ سے مہر بخشوانا چاہتا تھا مگر وہ عورت کہتی تھی تو اپنی نصف نیکیاں مجھے دیدے تو بخش دوں۔ خاوند کہتا رہا کہ میرے پاس حسنات بہت کم ہیں بلکہ بالکل ہی نہیں ہیں۔ اب وہ عورت مر گئی ہے خاوند کیا کرے؟ حضرت اقدس نے فرمایا کہ:
’’اسے چاہیئے کہ اس کا مہر اس کے وارثوں کو دیدے۔ اگر اس کی اولاد ہے تو وہ بھی وارثوں سے ہے۔ شرعی حصہ لے سکتی ہے اور علیٰ ہذا القیاس خاوند بھی لے سکتاہے۔‘‘

(ملفوظات جلد4 صفحہ235۔236۔ایڈیشن1988)

’’ایک شخص مثلاََ زید نام لاولد فوت ہو گیا ہے۔ زید کی ایک ہمشیرہ تھی جو زید کی حین حیات میں بیاہی گئی تھی ۔بہ سبب اس کے کہ خاوند سے بن نہ آئی،اپنے بھائی کے گھر میں رہتی تھی اور وہیں رہی یہاں تک کہ زید مر گیا ۔زید کے مرنے کے بعد اس عورت نے بغیر اس کے کہ پہلے خاوند سے باقاعدہ طلاق حاصل کرتی ایک اور شخص سے نکاح کر لیا جوکہ ناجائز ہے ۔ زید کے ترکہ میں جو لوگ حقدار ہیں کیا ان کے درمیان انکی ہمشیرہ بھی شامل ہے یااس کو حصہ نہیں ملنا چاہیے؟

حضرت نے فرمایا کہ: اس کو حصہ شرعی ملنا چاہیے کیونکہ بھائی کی زندگی میں وہ اس کے پاس رہی اور فاسق ہوجانے سے اس کا حق وراثت باطل نہیں ہو سکتا ۔شرعی حصہ اس کو برابر ملنا چاہیے ۔باقی معاملہ اس کا خداتعالیٰ کے ساتھ ہے ۔۔۔۔۔ اس کے شرعی حق میں کوئی فرق نہیں آسکتا۔’’‘‘

(ملفوظات جلد5 صفحہ294۔ ایڈیشن 1988)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جون 2021