• 27 اپریل, 2024

قارئین کی آراء

جماعت احمدیہ کے موقر جریدہ روزنامہ الفضل آن لائن لندن میں شائع ہونے والے مضامین اور آر ٹیکلز پر ہمارے قا رئین اپنی آ راء سے نوازتے رهتے ہیں۔ ان آراء کو دیگر قارئین کے لئے اخبار میں share کیا جا رہا ہے۔

• مکرمہ ناصرہ احمد کینیڈا کے اپنے اباجی مکرم چودھری بشیر احمد مرحوم پر لکھے گئے مضمون پر مکرم چوہدری عبدالباری نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے مکرم ڈاکٹر ساجد احمد (خاوند محترمہ ناصرہ موصوفہ) کے نام لکھا کہ
’’عزیزہ ناصرہ صاحبہ نے نہایت خوبصورت مضمون لکھا ہے جو دل کو بہت بھایا ہے ۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔ بہت اچھا لکھا ہے ۔ چوہدری بشیر احمد صاحب اس سے بھی زیادہ اچھے تھے جو عزیزہ ناصرہ نے بیان کیاہے۔‘‘

• اسی مضمون پرمکرم مبارک احمد طاهرنے لکھا که
’’بہت دلچسپ اور بہت مئوثر مضمون لکھا هے۔‘‘

• مکرمه صفیہ سامی لندن سے لکھتی ہیں ۔ اک شجر سایہ دار ہمارے اباجی پر ناصرہ صاحبہ کا لکھا ہوا مضمون پڑھا۔

’’بہت بہت مبارک ہو بہت ہی خوبصورت یادیں سات بار حج کرنے والے اپنے دیندار والد کے لئے لکھے گئے ہر ہر لفظ سے محبت اور پیار کی خوشبو آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے بزرگ والدین جو ہم سب کے لئے دعاؤں کا خزانہ چھوڑ گئے ہیں کو قبول فر مائے اور درجات بلند سے بلند فر ماتا چلا جائے۔ آمین۔‘‘

• مکرم حافظ مصور احمد مزمل مبلغ سینیگال نے مکرم سید شمشاد احمد ناصر مبلغ امریکہ کے قسط وار مضمون بابت میڈیا پر مکرم موصوف کو لکھا کہ:۔
’’سوشل میڈیا سے متعلق آپ کے محررہ مضامین کی سیریز میں سے چند ایک کا مطالعہ کیا ۔ بلا شبہ ان میں مبلغین کے لئے دور جدید کے حوالہ سے متعدد أمور قابل تقلید ہیں اور تبلیغ کے نئے زاویےبھی فراہم کرتا ہے۔‘‘

• مکرمہ مبارکہ شاہین جرمنی نے مکرمہ مبشرہ شکور کے مضمون پر لکھا کہ
’’موصوفہ کی بہت پیاری اور دلچسپ یادیں پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی ٹیم کو بہترین جزائے خیر سے نوازے۔ ہمیشہ مقبول خدمت دین کی توفیق سے نوازتا رہے۔‘‘

• مکرمہ امتہ الباری ناصر آف امریکہ کے آ رٹیکل ’’میک اپ ضرور مگر‘‘ پر درج ذیل خواتین نے آ نمحترمہ کو مخاطب ہو کر لکھا ۔

I. مکرمہ ہاجرہ محی الدین ، کینیڈا نے لکھا کہ
’’آپ کا میک اپ والا مضمون پڑھا بہت پسند آیا۔ اللہ ماؤں کو بھی بہتر طریقے کے ساتھ سمجھانے کی توفیق دے اور بچیوں کو بھی یہ سمجھ عطا کرے ۔آمین‘‘

llمکرمہ صفیہ بشیرالدین سامی نے لندن سے تحریر کیا که
’’موصوفہ ماشاء اللہ بہت اچھا لکھتی ہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

• آرٹیکلز جو ہفتہ اور بُدھ کو باقاعدگی سے صفحه 3 پر شائع ہوتے ہیں۔ اس پر بھی قارئین کرام کی طرف سے تبصرے ملتے رہتے ہیں۔ کانوں کی افادیت پر کسی نے لکھا، جامع مانع سیر حاصل تحریر، ایک نے لکھا جاندار تحریر۔ پھر مکرمہ امتہ الباری ناصر نے ’’کفارات اور درجات‘‘ آرٹیکل پر لکھا کہ
ایک ایک آ رٹیکل منفرد اور خیال کے لئے اچھی خوراک ہوتا ہے۔ خاص طور پر کفارات اور درجات، مَیں نے یہ احادیث پہلے اس ترتیب سے پیش کی ہوئی نہیں پڑھی تھیں۔ ’’روحانی میک اپ‘‘ پر مکرمہ مبارکہ شاہین نے جرمنی سے لکھا۔ صبح سویرے پڑھ لیا تھا بہت اچھا آرٹیکل ہے۔ اللہ میاں ہمیں عمل کی توفیق دے۔ ایک قاری نے لکھا۔ روحانی میک اپ تو بہت معلوماتی اور ٹھوس مضمون بن گیا ہے ۔

الله تعالی تمام قارئین کو الفضل سے بھرپور استفاده کی توفیق دیتا رهے۔ آمین

(ادارہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جون 2021