• 29 اپریل, 2024

آج کی دعا

أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ، وَأَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، وَأَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ فِتْنَةِ الْأَعْوَرِ الْكَذَّابِ۔

(مسند احمد بن حنبل حدیث نمبر :2667)

ترجمہ: میں اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں قبر کے عذاب سے، اور میں اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں آگ کے عذاب سے، اور میں اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں فتنوں سے خواہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ۔ اور میں اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں اندھے اور جھوٹے کے فتنہ سے (یعنی دجال سے)۔

یہ سید ومولیٰ خاتم النبیین ،پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی قبر کے عذاب سے اور دجالی فتنوں سے بچنے کی دعا ہے۔

ابونصرہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابنِ عباسؓ بصرہ کے لوگوں کے منبر پر تھےکہ میں نے انہیں کہتےہوئے سناکہ اللہ کے نبی ﷺ ہر نماز کے بعد چار چیزوں سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ آپﷺ فرماتے تھے (مندرجہ بالا دعا)

حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریمﷺ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا کہ :
اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں آگ کے عذاب سے، اور قبر کے عذاب سے، اور سینے (میں پوشیدہ باتوں) کے فتنہ سے اور زندگی اور موت کی تکلیف سے۔

(صحیح ابنِ حبان حدیث:1002)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جون 2021