مکرم محترم ابو سعید صاحب مدیر روزنامہ الفضل آن لائن لندن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ
آج 18 جون 2021ء کے شمارے سے معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ آج اس روزنامہ کی 108ویں سالگرہ ہے 100 سال مکمل ہونے پر الفضل کا صد سالہ جوبلی سووینئر 1913ء تا 2013ء ربوہ سے شائع ہوا تھا جس کے 316 صفحات، تاریخ، اور رنگا رنگ ایمان افروز مضامین تھے خلافت اولی میں شروع ہونے والا یہ روحانی مائدہ کئی نسلوں کی اخلاقی اور روحانی نشوونما اور خلیفۃ المسیح اور جماعت کے درمیان رابطے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوا اور بے شمار لوگوں کی ہدایت کا موجب بنا جس سے دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے لبریز ہے اس میں حضرت مصلح موعود کی major contribution ہے اور آپ کے بعد میں آنے والے خلفاء کی بھی اس موقع پر یہ عاجز خلیفہ وقت اور آپ سب الفضل سے وابستہ خدام دین (انتظامیہ) اور تمام لکھنے والوں اور الفضل سے محبت اور معاونت کرنے والوں کی خدمت میں مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہے
؎فضل خدا کا سایہ تم پر رہے ہمیشہ
ہر دن چڑھے مبارک ہر شب بخیر گزرے
والسلام
خاکسار انجینئر محمود مجیب اصغر