• 28 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

حق مہر کی ادائیگی

ایک دفعہ حضرت مسیح موعود ؑسے سوال ہوا کہ ایک شخص اپنی منکوحہ سے مہر بخشوانا چاہتا تھا۔ مگر وہ عورت کہتی کہ اس کے عوض اپنی نصف نیکیاں مجھے دے دو۔ خاوند کہتا رہا کہ میرے پاس تو حسنات پہلے ہی کم ہیں، اس دوران عورت وفات پا گئی۔ خاونداب کیا کرے؟ آپؑ نے فرمایا :
’’اُسے چاہیے کہ اس کا مہر اس کے وارثوں کو دے دے۔ اگر اس کی اولاد ہے تو وہ بھی اس کے وارثوں میں سے ہے، شرعی حصہ لے سکتی ہے اور علٰی ھذاالقیاس خاوند بھی لے سکتا ہے۔‘‘

(ملفوظات جلد7 صفحہ306)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جون 2021