غم کے وقت کی دعا
اَللّٰهُ، اَللّٰهُ رَبِّىْ لَآ أُشْرِكُ بِهٖ شَيْئًا
ترجمہ: اللہ تعالیٰ، صرف اللہ تعالیٰ ہی میرا رب ہے۔ میں اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہیں کرتا۔
یہ سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی بے قراری اور پریشانی کے وقت کی دعا ہے۔ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو کوئی دکھ اور غم پہنچے تو وہ یہ پڑھے کہ اَللّٰهُ، اَللّٰهُ رَبِّىْ لَآ أُشْرِكُ بِهٖ شَيْئًا
(المجعم الاوسط للطبرانى حدیث نمبر 5290)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)