• 29 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

حضرت ابو بکرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہوں پر مطلع نہ کروں؟ آپ نے تین دفعہ یہ الفاظ دوہرائے۔ صحابہؓ نے عرض کیا، ہاں یا رسول اللہؐ! ا ٓپ ضرور مطلع فرمائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا :
تو سنو ! سب سے بڑا گناہ خدا تعالیٰ کا شرک ہے اور دوسرے نمبر پر سب سے بڑا گناہ والدین کی نافرمانی ہے اور پھر اچھی طرح سن لو کہ اس کے بعد سب سے بڑا گناہ جھوٹ بولنا ہے۔

(بخاری)

اس ایک حدیث میں تین ایسے بڑے گناہوں کا ذکر ہے جنہیں آج کی مادی دنیا میں بظاہر چھوٹی باتیں سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

(مرسلہ :ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جولائی 2021