• 28 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ لَا يَأْتِيْ بِالْحَسَنَاتِ إِلَّآ أَنْتَ وَلَا يَدْفَعُ السَّيِّئَاتِ إِلَّآ أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ

(سنن ابوداؤدكِتَابُ الكَهَانَةِ وَالتَطَيُّرِبَابٌ فِي الطِّيَرَةِ حدیث: 3919)

ترجمہ:
’’اے اللہ ! تیرے سوا کوئی کسی طرح کی کوئی بھلائی نہیں لا سکتا اور تیرے سوا کوئی کسی برائی کو روک نہیں سکتا‘ برائی کا دور ہونا اور بھلائی کا حاصل ہونا تیری مدد ہی سے ممکن ہے۔‘‘

یہ سید ومولیٰ، خیر البشر پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کا ناپسندیدہ امر دیکھنے پر دعا ہے۔

حضرت احمد قرشی روایت کرتے کہ نبی کریم ﷺ کی مجلس میں ’’بدشگونی‘‘ کا ذکر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا:
فال (نیک شگون) لینا اچھا ہے۔ اور اگر تم میں سے کوئی ناپسندیدہ بات دیکھے تو یہ دعا کرے:

اَللّٰهُمَّ لَا يَأْتِيْ بِالْحَسَنَاتِ إِلَّآ أَنْتَ وَلَا يَدْفَعُ السَّيِّئَاتِ إِلَّآ أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جولائی 2021