• 29 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

والدین کی نافرمانی

والدین کی اطاعت اور خدمت کا فریضہ حقوق العباد میں غالباً دنیا کا سب سے مقدس حق قرار دیا گیا ہے۔ا یک دفعہ آنحضرت ﷺنے فرمایاکہ باپ کی خوشی میں خدا کی خوشی اور باپ کی ناراضگی میں خدا کی ناراضگی ہے۔اولاد پر ماں باپ کے احسانوں کے بدلہ میں قرآن نے یہ دعا سکھلا دی :

وَ قُلۡ رَّبِّ ارۡحَمۡہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیۡ صَغِیۡرًا۔

(بنی اسرائیل: 25)

ترجمہ:اور تو کہہ کہ اے میرے رب !تو میرے ماں باپ سے اسی طرح رحم کا سلوک کرنا جیسا کہ انہوں نے میری پرورش میں محبت اور رحم کا سلوک کیا۔

آج کل والدین کا احترام نئی نسلوں میں ختم ہوتا جا رہا ہے اور بڑھاپے میں ان کی خدمت ایک بوجھ سمجھی جاتی ہے جو معاشرے میں بگاڑ کے ساتھ ایک بہت بڑے گناہ کا باعث ہے۔ تربیت کے میدان میں اس کی طرف خصوصاً توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(مرسلہ : ناصرہ احمد۔کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جولائی 2021