عید مبارک دینے کے لئے درست الفاظ
حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عید کے روز مل کر کہا تَقَبَّلُ اللّٰہُ مِنَّاوَمِنْکَ کہ اللہ تعالیٰ ہم سے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (ہماری عبادتیں، قربانیاں اور دعائیں) قبول فرمائے۔
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دعائیہ الفاظ کو پسند کرتے ہوئے دہرایا اور فرمایا۔ ہاں! اللہ ہم سے اور آپ سے قبول فرمائے۔
(مجمع الزوائد جلد2 صفحہ206)
(ادارہ الفضل انہیں مبارک الفاظ میں قارئین کی خدمت میں عید کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔)