• 29 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

٭مکرمہ مبارکہ شاہین ڈامشٹڈ جرمنی سے لکھتے ہوئے اپنے مضمون میں بعض تصحیحات بھی کرواتی ہیں:
آپ اور آپ کی ٹیم ماشاءاللہ بہت محنت سے روازنہ کی اخبار تیار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا خیر سے نوازے، آمین

خاکسار کے مضمون ’’پیاری جرمن قوم‘‘ میں ایک جرمن خاتون مسز کیرولائن کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام ایک خط تھا۔ اسکا حوالہ درج ہونے سے رہ گیا تھا۔ حوالہ ہے، صد سالہ خلافت احمدیہ جوبلی سووینیر، صفحہ 258۔

اسی طرح بعض جگہوں کے نام غلط چھپ گئے ہیں۔ صوبہ کا نام رائن لینڈ فالز ( Rheinland Pfalz) اور جماعت کا نام کوخم سیل (Cochem Zell) تھا۔ امید ہے کہ تصحیح فرما دیں گے، جزاک اللہ (ادارہ:۔ اگر کمپوزنگ کے فرائض مضمون نگار ادا کرے تو ایسی غلطیوں سے بچا جاسکتا ہے)

٭مکرم رانا صباحت احمد مبلغِ سلسلہ یوگنڈا لکھتے ہیں:
آج کے شمارہ میں آپکا مضمون ’’میرے شفیق اساتذہ‘‘ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اور ساتھ ہی اپنے جامعہ دور کی خوشگوار یادیں بھی تازہ ہوگئیں ۔ماشاءاللہ بہت دلچسپ اور معلوماتی مضمون ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ کو مزید خدمات سلسلہ کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین

اللہ تعالیٰ مرحوم اساتذہ کرام جو جماعت میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں کے درجات بلند کرے اور حیات اساتذہ کرام کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے اور انکا فیض جاری رکھے ۔

تمام دنیا میں موجود جامعات کے اساتذہ کرام کو ان بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے والا بنائے اور انکا حامی و ناصر ہو۔ اور ہم تمام مبلغین کو اپنے محترم اساتذہ کرام کا نام روشن کرنے والا بنائے۔آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جولائی 2021