• 14 مئی, 2025

شیطان کی 3 گرہیں

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شیطان تم میں ایک کی گدی پر جب وہ سو تا ہے۔ تین گرہیں دیتا ہے۔ ہر گرہ مضبوطی سے لگاتا ہے۔ (کہتا ہے:) ابھی تیرے لئے بڑی رات ہے، سوئے رہو۔ پھر اگر وہ جاگ پڑے اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تمحید کرے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور اگر وہ وضو کرلے تو ایک اور گرہ کھل جاتی ہے اور اگر نماز پڑھے تو تیسری گرہ بھی کھل جا تی ہے۔ پھر تو وہ صبح کو تازہ دم خوش مزاج ہوتا ہے۔ ورنہ سُست بدمزاج رہے گا۔

(ماخوذ از بخاری کتاب التہجد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جولائی 2021