• 29 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

لفظ شِفاء اور شَفاء میں فرق

ہم اپنے کسی مریض عزیز یا دوست کو دعا دیتے ہیں اللہ آپ کو شَفا دے یعنی ش پر زبر کے ساتھ ۔جو درست نہیں ۔ش پر زبر کے ساتھ شفا٫ کے معنی ٰہلاکت، موت ،کنارہ یا گڑھے کے ہوتے ہیں۔ جب کہ ش کے نیچے زیر کے ساتھ شِفاء کے معنیٰ تندرستی اور صحت کے ہوتے ہیں۔ ہمیں یوں دعا دینی چاہیے کہ اللہ آپ کو شِفاء دے یعنی ش کے نیچے زیر کے ساتھ۔ جیسے اللہ قرآن کے متعلق فرماتا ہے:

وَ نُنَزِّلُ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ

(بنی اسر ایئل: 83)

ترجمہ: اور ہم قرآن میں سے وہ نازل کرتے ہیں جو شفاء ہے۔

اور گڑھے یا کنارے کے معنوں میں ش پر زبر کے ساتھ قرآن میں یوں استعمال ہوا ہے:

وَ کُنۡتُمۡ عَلٰی شَفَا حُفۡرَۃٍ مِّنَ النَّارِ

(آل عمرآن: 104)

ترجمہ: اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پر (کھڑے) تھے۔

(مرسلہ: زکیہ فردوس ۔ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 جولائی 2021