• 28 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

محترمہ درثمین احمد جرمنی سےلکھتی ہیں:
ابھی ابھی آج کا تازہ شمارہ اور آپکا اداریہ پڑھا جو حسب معمول بہت ہی خوبصورتی سے لکھا گیا تھا۔ جس دن اداریہ آتا ہے مجھے بے تابی سے اخبار کا انتظار ہوتا ہے۔ آج کے روحانی مائدے میں جس طرح آپ نے تمام کارکنان کا محبت سے ذکر کیا اس نے دل پر عجیب اثر کیا۔ اور دل سے تمام شاملین کارکنان کے لیے دعائے خیر نکلی اللہ تعالیٰ تمام کارکنان کو اجر عظیم سے نوازے اور بشمول میرے سب کی خدمت قبول فرمائے آمین ثم آمین خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ایڈیٹر کے نام خط
وَإِذَا لصُّحُفُ نُشِرَتۡ کی بشارت

مکرم ڈاکٹر نصیر احمد طاہر ویلز یوکے سے لکھتے ہیں:
17 جولائی کے الفضل کے سب صفحات، لفظ بلفظ روز کی طرح سے ، قرآن،حدیث، اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۔اقتباس حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز اور بہت تربیتی اورمفید معلومات، پر ہی تھے۔ جو بہت منظم اور موقع محل کے مطابق تھے، عید الاضحیہ نمبر تھا مگر ایڈیٹر ابو سعید صاحب نے برموقع اور مناسب مختصر اور ضروری خطبہ اور عید کا طریق لکھ کر، الفضل کو اور مفید کر دیا۔ یہ خطبہ ان سب کیلئے بھی جو گھر میں ہی عید پڑھیں گے اور انکے لیئے بھی جو جلدی خطبہ دے کر حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کا خطبہ سننا چاہتے ہیں۔ اور قارئین الفضل کو دوسرے دن کی عید مبارک بھی۔ الفضل ہم سب کیلئے مناسب حال مضامین کے ساتھ ہماری تربیت (،جو ہماری ہوگی تو بچوں کی کر پائیں گے)، کا منظم بندوبست کرتا ہے، لائق صد تحسین ہے۔ ہم وہ دن کبھی نہیں بھولے، جب ڈاکیا کسی دن الفضل نہ لاتا تو سانس خشک ہو جاتا، کہ پھر الفضل کے شمارے ڈاک سے چوری کرائے گئے ہیں، یا کیوں الفضل نہیں چھپا، یا پھر کسی کے کہنے پہ الفضل پہ کیس ہوا یا بند ہو گئی۔ اور یہ سانس کی خشکی تر دعا کے ساتھ اور تڑپ کے ساتھ رہتی ۔۔۔ جب تک ڈاکیا دوبارہ الفضل نہ لے آتا، اور ہم جلدی سے ایڈیٹر/ادارہ کی وضاحت نہیں پڑھ لیتے تھے کہ کیا وجہ بنی ہے۔ اب وہ ان ہاتھوں کوحسرت سے دیکھتے ہیں کہ قادر نہیں رہے ۔۔، اب فضائیں بانٹ رہی ہیں، الفضل، آن لائن ابھی چھپا، ابھی پڑھیں، اعلی ہے قدرت کےمالک کی شان۔ پہلے سے وَإِذَا لصُّحُفُ نُشِرَت فرما دیا۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ ۔۔۔۔ اب بھی اسی مالک کو یاد کرنا ہے، سانس کی خشکی سے نہیں، تر زبان سے اسی کا شکر ادا کریں گے، کہ شکر کریں گے تو وہ اور دے گا۔ اور دے گا اور دے گا۔ ہم کو سنبھالنے والا بنائے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 جولائی 2021