• 29 اپریل, 2024

آج کی دعا

حَسۡبُنَا اللّٰہُ وَ نِعۡمَ الۡوَکِیۡلُ

(آلِ عمران:174)

ترجمہ: ہمیں اللہ کافی ہے اور کیا ہی اچھا کارساز ہے۔

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ۔ اَللّٰهُمَّ إِنِّيْٓ أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِيْ دِيْنِيْ وَدُنْيَايَ وَأَهْلِيْ وَمَالِيْ۔ اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِيْ وَاٰمِنْ رَوْعَاتِيْ۔ اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِيْ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِيْ وَعَنْ يَّمِيْنِيْ وَعَنْ شِمَالِيْ وَمِنْ فَوْقِيْ وَأَعُوْذُ بِعَظْمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِيْ۔

(ابوداؤد۔كِتَابُ النَّوْمِ بَابُ مَا يَقُوْلُ إِذَآ أَصْبَحَ حدیث: 5074)

ترجمہ : اے اللہ ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں ہر طرح کی عافیت کاطلبگار ہوں۔ اے اللہ ! میں اپنے دین و دنیا میں اور اپنے اہل و مال میں تجھ سے معافی اور عافیت کا طلب گار ہوں۔ اے اللہ ! میرے عیب چھپا دے اور مجھے میرے اندیشوں اور خطرات سے امن عنایت فرما۔ یا اللہ! میرے آگے، میرے پیچھے، میرے دائیں، میرے بائیں اور میرے اوپر سے میری حفاظت فرما۔ اور میں تیری عظمت کے ذریعے سے اس بات سے پناہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے نیچے سے کسی پو شیدہ مصیبت کا شکار ہوں۔

یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ اَسْتَغِیْثُ بِرَحْمَتِکَ یَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ

(ملفوظات جلد4 صفحہ 250)

ترجمہ: اے زندہ اور ہمیشہ قائم ودائم رہنے والےخدا !میں تیری رحمت سے تیری مدد چاہتا ہوں ۔اے تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے!۔

یہ قرآن مجید کی خدا تعالیٰ کی کفایت نصیب ہونے کی ،پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی عافیت اور حفاظتِ الٰہی کی، حضرت اقدس مسیحِ موعود ؑ کی بےقراری اور پریشانی کے وقت کی دعائیں ہیں۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مظلوم فلسطینیوں اور احمدیوں کے لئے دعاؤں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں:
میں دعا کے لیے بھی کہنا چاہتا ہوں۔ گذشتہ ہفتہ بھی میں نے کہا تھا۔ مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا کریں۔ گو کہ جنگ بندی ہو گئی ہے لیکن تاریخ ہمیں یہی بتاتی ہے کہ کچھ عرصہ کے بعد کہیں نہ کہیں سے، کسی نہ کسی طریقے سے، کسی نہ کسی بہانے سے دشمن ان فلسطینیوں کو ظلم کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور کوئی نہ کوئی وجہ بنتی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور فلسطینیوں کے لیے بھی حقیقی آزادی میسر آئے۔ اللہ تعالیٰ ان کو ایسے لیڈر بھی عطا فرمائے جن میں عقل اور فراست بھی ہو اور مضبوطی بھی ہو، جو اپنی بات کو کہنے اور اپنے حق لینے والے بھی ہوں۔ اسی طرح احمدیوں کے لیے جو خاص طور پر پاکستان میں ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں ان کے لیے بہت دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ انہیں بھی اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین

(خطبہ جمعہ 21؍ مئی 2021ء)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جولائی 2021