انسان کے لئے ضروری ہے کہ غضب اور محبت کے جذبات کو قبضہ میں رکھے ۔رسول کریمﷺ نے فرمایا ہے کہ کسی سے اتنی محبت نہ کرو کہ تفرقہ ہو تو شرمندہ ہونا پڑے اور کسی سے اتنا بغض نہ کرو کہ صلح ہو تو تب شرمندہ ہونا پڑے ۔پس خواہ محبت کے تعلقات ہوں یا بغض کے ان میں خطرہ ہوتا ہے ۔کیونکہ بعض اوقات انسان اپنے آپ کو ایسے مقام پر پاتا ہے جہاں سے لوٹنا اس کے لئے مشکل ہوتا ہے ۔
(خالد محمود شرما ۔ کینیڈا)