• 2 مئی, 2024

آج کی دعا

وَمَا تَوْفِیْقِیْٓ اِلَّا بِاللّٰہِ رَبَّنَا اھْدِنَا صِرَاطَکَ الْمُسْتَقِیْمَ وَھَبْ لَنَا مِنْ عِنْدِکَ فَھْمَ الدِّیْنِ الْقَوِیْمِ وَعَلِّمْنَا مِنْ لَّدُنْکَ عِلْماً

(حقیقۃ الوحی، صفحہ7 روحانی خزائن جلد22)

ترجمہ: اور سوائے اللہ کے فضل کے مجھے کوئی توفیق اور طاقت نہیں۔ اے ہمارے رب! ہمیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت فرما۔ اور اپنی جناب سے ہمیں راستے کا فہم عطا فرما۔ اور اپنے پاس سے ہمیں خاص علم سمجھا۔

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی ہدایت وعلم کی دعا ہے۔

آپؑ حقیقۃ الوحی میں اس دعا سے پہلے بیان فرما رہے ہیں کہ آپؑ اس کتاب کو چار ابواب میں منقسم فرمائیں گے۔ پہلا باب ان لوگوں کے بیان میں جن کو سچی خوابیں تو آتی ہیں مگر خدا سے انکا کوئی تعلق نہیں۔ دوسرا باب ان لوگوں کے بیان میں جنکو کبھی سچی خوابیں آجاتی ہیں اور انکا خدا سے تھوڑا بہت تعلق بھی ہوتا ہے۔ تیسرا باب انکے لئے جو خدا سے کامل الہام پاتے ہیں اور چوتھا باب اپنے حالات کے بیان میں کہ خدا نے اپنے خاص فضل سے آپ کو بیان شدہ تین میں سے کس گروہ میں داخل فرمایا ہے۔یہ ذکر کرنے کے بعد آپؑ مندرجہ بالا دعا فرماتے ہیں۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اگست 2021