• 27 جولائی, 2025

آج کی دعا

اِنِّیْٓ اُحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِيْ الدَّارِ

((تذکرہ صفحہ348) بحوالہ الحکم جلد6 نمبر16 مؤرخہ30اپریل 1902ء)

ترجمہ: میں ہر ایک کو جو تیری چاردیواری کے اندر ہے طاعون سے بچاؤں گا۔

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کو طاعون سے حفاظتِ الٰہی کا الہام ہوا تھا۔ یہ الہام آپ کو متعدد بار ہوا تھا۔ آپؑ فرماتے ہیں
اس جگہ یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ وہی لوگ میرے گھر کے اندر ہیں جو میرے اس خاک وخشت کے گھر میں بودوباش رکھتے ہیں بلکہ وہ لوگ بھی جو میری پوری پیروی کرتے ہیں میرے روحانی گھر میں داخل ہیں۔

(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد19 صفحہ10)

4مئی 1904ء کو مولوی محمد علی صاحب ایم اے مینیجر وایڈیٹر رسالہ ریویو آف ریلیجنز کی طبیعت علیل ہوگئی اور دردِسر اور بخا ر کے عوارض کو دیکھ کر مولوی صاحب کو شبہ گزرا کہ شاید طاعون کے آثار ہیں ۔جب اس بات کی خبر حضرت اقدس ؑکو ہوئی تو آپؑ فوراً مولوی صاحب کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ
میرے دار میں ہوکر اگر آپ کو طاعون ہو تو پھر اِنِّیْٓ اُحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِيْ الدَّارِ الہام اور یہ سب کاروبار عبث ٹھہرا۔ آپ نے نبض دیکھ کر ان کو یقین دلایا کہ ہرگز بخار نہیں ہے۔ پھر تھرمامیٹر لگا کر دیکھا کہ پارہ اس حد تک نہیں ہے جس سے بخار کا شبہ ہو ۔اور فرمایا کہ میرا تو خدا کی وحی پر ایسا ہی ایمان ہے جیسا کہ اس کی کتابوں پر ہے۔

(البدر جلد3 نمبر18۔19 مؤرخہ 8تا16مئی 1904ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 اگست 2021