• 27 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

حسن ِارادہ

ہر کام شروع کرنے سے پہلے جہاں بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحَیْمِ پڑھنی چاہیے، وہاں کسی بھی امر کا ارادہ کرتے وقت اللہ تعالیٰ سے اس امر کے اختیار کرنے کی توفیق مانگتے ہوئے دعا مانگنی چاہیے۔ کئی دفعہ جلدی سے کسی کام کا ارادہ دعا کیے بغیر کر لیا جاتاہے، اگر ارادہ کرتے وقت دعا کر لی جائے تواس امر کے واقع ہونے یا نہ ہونے، ہر دو صورتوں میں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ، توکل اور شکر کرنے کا زیادہ موقع ملتا ہے۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ بیان فرماتے ہیں کہ نبیٔ اکرم ﷺ جب کسی امر کا ارادہ کرتے تو یہ دعا فرماتے:

اَللّٰھُمَّ خِرْلِیْ وَاخْتَرْلِیْ

ترجمہ اے اللہ! مجھے بہتر امر اختیار کرنے کی خود توفیق عطا فرما۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد،کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 اگست 2021