• 27 اپریل, 2024

جلسہ سالانہ برطانیہ2021ء، امریکہ میں کس طرح دیکھا گیا

یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ MTA کے ذریعہ جماعت احمدیہ امریکہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے یوکے جلسہ میں پوری طرح شامل رہی۔ اگرچہ کووڈ 19کی وجہ سے اکثر جگہوں پر ہم اکھٹے نہیں ہوسکے ۔ مگر جہاں بھی ممکن تھا ، ہرجگہ خصوصًا ہر گھر میں سب احمدیوں نے جلسہ کی کاروائی سنی۔ خصوصًا حضرت امیر الموٴمنین خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ، افتتاحی تقریر، دوسرے دن لجنہ میں خطاب اور پھر اللہ تعالیٰ کے افضال کی برسات کا ذکر، اور جماعت احمدیہ کی تمام اکناف عالم میں کامیابیوں کی ایک جھلک جو حضور انور نے بیان فرمائی، نیزآخری دن کا خطاب۔

کئی جماعتوں نے اپنی اپنی مساجد میں اکھٹے ہوکر حضورپُرنور کے خطاب سنےاور کئی لوگوں نے اپنے اپنے سینٹرز میں اور باقی ساری جماعت نےاپنے اپنے گھروں میں۔

اس کے علاوہ خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ خوشکن رپورٹ بھی جماعتوں کی طرف سے ملی ہے کہ ہفتہ و اتوار کے دن نماز تہجد کا اہتمام کیا گیا ۔ اور نماز فجر کے بعد درس القرآن بھی دیاگیا۔ اس سلسلہ میں ڈیٹرائٹ، میری لینڈ، نیویارک ،ورجینیا، ہوسٹن، لاس اینجلس، کولمبس، ڈیٹن، ڈیلس، ملواکی، زائن، ہٹس برگ اور ہرس برگ شامل ہیں۔

ایک دوست مکرم منصوراحمدبک اسٹور نیوجرسی نے اطلاع دی کہ انہوں نے حضور انور کے خطبہ جمعہ اور جلسہ کے خطابات کا لنک اپنے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر شیئرکیاجس میں پاکستانی، عرب، بنگلہ دیشی اور انڈین لوگ شامل ہیں۔ تو حضورانور کے خطابات سن کر اکثریت نے تحسین کے نشان بھجوائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے اسٹور پر MTA تینوں دن لگارہا۔ الحمدللہ۔

اٹلانٹا ،جارجیا میں ایک پارک کرایہ پرلیاگیا تھا جہاں پر احمدیوں نے حضور انور کا خطاب سنا۔

امریکہ کی 10 فیصد آبادی کووڈ کی وجہ سے متأثر ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اکھٹے ہونے سے ابھی تک گھبراتے ہیں۔اور کچھ جگہ ابھی پابندیاں بھی ہیں۔ لیکن خداکا یہ بہت بڑا احسان ہے کہ ایم ٹی اے کے ذریعہ اکثر احمدی شامل ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک۔

(رپورٹ: مولاناسید شمشاد احمد ناصر۔ مبلغ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 اگست 2021

اگلا پڑھیں

چھوٹی مگر سبق آموز بات