• 29 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

• مکرم ڈاکٹر نصیراحمد طاہر ۔یوکے سے لکھتے ہیں :
مورخہ 18، اگست کے روزنامہ الفضل میں ’احکام خداوندی‘ کی چوتھی قسط شائع ہوئی، گو پہلی بھی تین اقساط بھی خاص نظر سے گزری تھیں مگر پہلی سے اب تک، قلت وقت کے باعث تبصرہ نہیں کر سکا۔ پہلے تو ٹیم الفضل کا شکریہ کہ یہ ’احکام خداوندی‘ جو مضمون کی شکل میں اقساط میں شائع ہو رہی ہیں، اسے پڑھنے اور سمجھنے کا ایک اور موقع مل رہا ہے۔ مؤلف ’احکام خداوندی‘ مکرم حنیف احمد محمود کو الله تعالی جزاء عطا کرے جنهوں نے ایک کتاب میں تمام قرآنی احکام اکٹھے کر دیے هیں۔ اس کتاب سے ’’الاسلام‘‘ سے ڈاون لوڈ کر کے استفاده کیا جا سکتا هے۔ ہم سب کو فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

• مکرمہ عائشہ چوہدری ۔جرمنی سے لکھتی ہیں :
آج 18 اگست کے اخبار میں ICE cold watermelon therapy سے متعلق مضمون کافی informative ہے اور اس میں سے اکثر باتیں ایسی ہیں جو ہم لوگ اکثر اپنی روز مرہ زندگی میں استعمال بھی کرتے ہیں۔

مکرم مبارک طاہر تحریر کرتے ہیں:
آپ سے تعارف اور دوستی کو عرصہ دراز ہوچکا ہے۔ خاکسار کچھ عرصہ سے گزارش کرنا چاہتا تھا کہ براہ کرم حضرت مسیح موعود ؑ کے اس ارشاد پر بھی قلم اٹھائیں اور خاک میں ملنے کے طریق بیان کریں۔

؎جو خاک میں ملے اسے ملتا ہے آشناء

مجھے یقین ہے اس موضوع پر آپکا قلم اٹھانا بہت سے لوگوں کی رہنمائی کا باعث بنے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم و فن میں بہت برکت دے اور مقبول خدمت کی سعادت عطا کرتا رہے آمین۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء

پچھلا پڑھیں

خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 30؍ جولائی 2021ء

اگلا پڑھیں

قرآن کریم کی اتباع کی برکات