لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
(ابوداؤدکتاب النوم باب ما یقول اذا اصبح حدیث: 5077)
ترجمہ : ایک اکیلے اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کا کوئی شریک نہیں، ملک اسی کا ہے ‘ تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر شے پر خوب قادر ہے۔
یہ سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ ایزدی میں خوبصورت تسبیح و تحمید ہے۔
حضرت ابوعیاش ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص صبح کے وقت یہ کہہ لے لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ تو اسے اولاد اسماعیل میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ہو گا۔ اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، اس سے دس غلطیاں مٹائی جائیں گی، اس کے دس درجات بلند کیے جائیں گے اور شام تک کے لیے شیطان سے حفاظت میں رہے گا اور اگر شام کو یہ کہہ لے، تو صبح تک کے لیے یہی کچھ ہے۔‘‘
(مرسلہ: مریم رحمٰن)