• 14 مئی, 2025

اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو زیادہ متقی ہے

حضرت جابر رضى اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے ایام تشریق کے درمیانے دن کو خطبۃ الوداع ارشاد فرمایا اور فرمایا:
لوگو! تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک ہے، غور سے سنو! کسی عربی کو کسی عجمی پر، اور کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی سرخ رنگ والے کو کالے رنگ والے پر اور کسی سیاہ رنگ والے کو سرخ رنگ والے پر کوئی فضیلت و برتری حاصل نہیں، مگر تقویٰ کے ساتھ، جیسا کہ ارشاد باری تعالىٰ ہے: ’’اللہ تعالىٰ کے ہاں تم میں سے وہ شخص سب سے زیادہ معزز ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے۔‘‘

(مسند احمد بن حنبل، شعب الایمان کتاب حفظ اللسان فصل و مما یجب حفظ اللسان منہ الفخر بالاٰباء و خصوصا بالجاہلیۃ)

پچھلا پڑھیں

کسی کو حقیر مت سمجھو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 ستمبر 2021