• 28 اپریل, 2024

تجھ پہ رحمت مدام ہو پیارے

کام صالح تھا نام طالع تھا
وہ خلافت کا عین تابع تھا

اِک توانا صبیح خادم تھا
گوہرِ پاک ابنِ ہاشم تھا

پی گیا جام وہ شہادت کا
راستہ چن لیا حلاوت کا

اسکو قادر سے خاص نسبت تھی
ابن حیدر سے اب ھوئی اس کی

اپنے پیاروں سے جا ملا ہے وہ
اب شہیدوں میں جا بسا ہے وہ

وہ ظفر یابِ زندگانی ہوا
نام یوں اسکا جاودانی ہوا

اس کی یادوں کو یوں سجائیں گے
اپنے سجدوں میں ہم بسائیں گے

تجھ پہ رحمت مدام ہو پیارے
تجھ کو میرا سلام ہو پیارے

(کلام مبارک احمد ظفر)

پچھلا پڑھیں

کرونا وائرس سے حفاظت اور سادگی اپنانے کی ضرورت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 ستمبر 2021