• 29 اپریل, 2024

سیّد طالع احمد شہید کے لیے چند اشعار

وہ انمول موتی، وہ تھا ایک ہیرا
جدائی نےاس کی ہے دل سب کا چیرا
خدا کو، خلیفہ کو، سب کو تھا پیارا
وہ بے لوث واقف، وہ طالع ہمارا
وفا سے ہے وقف اس نے اپنا نبھایا
شہادت کا رتبہ بھی ہے اس نے پایا
فرشتے ہوئے اس کی آمد پہ نازاں
خدا کے نبی نے گلے ہے لگایا
وہ ارضِ مقدّس وہ خاکِ معطّر
نشاں ہیں خلیفہ کے قدموں کےجس پر
وہ گھانا کی مٹی، وہ ماہ ِمحرّم
شہادت ہوئی اس کی کامل مکرم
وہ آلِ مسیحؑ و محمدؐ کا نور
تھا کردار میں ایک عظمت کا طور
ہمیشہ دلوں میں وہ زندہ رہے گا
چراغِ وفا اس کے خوں سے جلے گا

(ڈاکٹر منصورہ شمیم)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 23 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ