• 29 اپریل, 2024

میں اپنے خلیفہ سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں (سید طالع احمد شہید)

میں اپنے خلیفہ سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں
(منظوم کلام: سید طالع احمد شہید)

I love my Caliph more than the others

میں دوسروں کی نسبت اپنے خلیفہ سے زیادہ محبت کرتا ہوں

They only love, I’m only his lover

وہ صرف محبت کرتے ہیں، میں تو اسی کی محبت میں وارفتہ ہوں

They crawl to his hand from far icy coasts

لوگ آپ کے ہاتھ کی طرف دور دراز برفانی ساحلوں سے گھٹنوں کے بل چلے آتے ہیں

A wonderful host, supported by hosts

کیا ہی اعلیٰ  میزبان ہے جس کی معاونت میں لوگوں کا ایک ہجوم ہے

As mountains migrate for prophets and kings

جیسے پہاڑ (عالی مرتبہ لوگ) نبیوں اور بادشاہوں کے لئےسرک جاتے ہیں

When heaven comes near they see him and sing

جب آسمان قریب آجاتا ہے تو وہ (پہاڑ) اس کو دیکھ کر  خوشی سے گانے لگتے ہیں

My silence might grate but I love him more

میری خامشی بھلے کسی کو نہ بھائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں آپ کی محبت میں سرشار ہوں

Whole with holiness as my soothed soul soars

آپ کی قربت میں میری پر سکون  روح بلند پرواز کرنے لگتی ہے

When they see his face they weep and they cry

جب وہ (عشاق) آپ کا چہرہ دیکھتے ہیں تو وہ (فرط اشتیاق سے) روتے ہیں

My heart beats to tears but my eyes are dry

میرا دل (فرطِ محبت سے) آنسو بہاتا ہے مگر میری آنکھیں (افشائے محبت کے خوف سے) خشک رہتی ہیں

But by God’s promise I’m able to boast

لیکن با خدا میں بڑے فخر سے کہہ سکتا ہوں  

I swear I can prove I love him the most

واللہ! میں ثابت کر سکتا ہوں کہ میں آپ سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں

They truthfully tell, disclosing their love

لوگ برملا اپنی سچی محبت کا اظہار کرتے ہیں

Humble, he blushes, embarrassed enough

تو  آپ جو سراسر عاجزی کا پیکر ہیں اپنے آپ کو اس قابل بھی نہیں قرار دیتے

For his weary ears, here surely prefer

یہ تعریف آپ کے کانوں پر گراں گزرتی ہے وہ جس آواز کی جستجو کرتے ہیں

Durood and Takbirs, Allahu Akbar

وہ درود، تکبیرات اور اللہ اکبر ہے

So their cue of lovers ends at this line

لوگوں کا اظہار محبت اس اشارہ پر ختم ہو جاتی ہے

I keep my secret for his sake not mine

میں اپنے دل کا حال صرف آپ ہی کی خاطر پوشیدہ رکھتا ہوں، نہ کہ اپنے لیے

The lamp in my night, forever aglow

میرا (محبت بھرا) چراغ رات بھر چراغاں کرتا رہے گا

I love my Caliph but he’ll never know

میں اپنے خلیفہ سے کس قدر محبت کرتا ہوں، آپ کو کبھی پتہ نہ چلےگا

(مترجم: ابو سلطان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ