• مکرم رانا عبد الرزاق خان ایڈیٹر قندیل۔ لندن نے ایڈیٹر الفضل آن لائن کوبتایا کہ :
کچھ عرصہ سے الفضل آن لائن حضرت خلیفۃ المسیح کی خصوصی توجہ سے ترقی کی منازل طے کرتا نظر آرہا ہے ۔تمام مضامین ہی دلچسپ اور معلوماتی ہوتےہیں۔ جنہیں پڑھ کر خوشی ہوتی ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔الفضل نے ماشاء اللہ بہت ترقی کر لی ہے اور کافی وسعت اختیار کرگیا ہے ۔دنیا بھر کے اردو قارئین کے پاس الفضل کے سوا ہے ہی کیا پڑھنے کو ۔جس میں خبریں ،اطلاعات ملتی ہے ۔اور حضرت خلیفہ وقت کا خطبہ جلد پڑھنے کو ملتا ہے۔ یہ آپ تمام لوگوں کی کاوش کا نتیجہ ہے جس طرح آپ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اس میں بھی ہمارے لئے سبق ہے ۔ان شاء اللہ میں بھی الفضل آن لائن کی خاطر اپنی قلم کو جنبش دوں گا ۔میرے پاس بہت مضامین ہیں لیکن الفضل کے مزاج کو سمجھتے ہوئے لکھنے کے لئے الگ سے سوچ پیدا کرنی پڑتی ہے ۔اللہ تعالیٰ الفضل کو ترقیوں سے نوازتا چلا جائے ۔آمین۔
دنیا بھر کے اردو قارئین کے پاس الفضل کے سوا ہے ہی کیا، پڑھنے کو؟
