صدقہ اور ہدیہ میں فرق
حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام فرماتے ہیں:
’’صدقہ میں ردِّبلا ملحوظ ہوتی ہے اور یہ صِدْق سے نکلا ہے کیونکہ اس کے عملدرآمد میں انسان اللہ تعالیٰ کو صدق و صفا دکھلاتا ہے اور میرا خیال ہے کہ ہدیہ ہدایت سے نکلا ہو کہ آپس میں محبت بڑھے۔‘‘
(ملفوظات جلد پنجم صفحہ78)
(مرسلہ: مدیحہ مصّور کاہلوں۔ ریجائنا، کینیڈا)