• 29 اپریل, 2024

فضل عمر سپورٹس ریلی۔مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا

خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کی فضل عمر sports ریلی کا آغاز 18 ستمبر بروز ہفتہ ہوا اور 19 ستمبر بروز اتوار اس sports ریلی کا کامیابی سے اختتام ہوا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! اس sports ریلی میں حصہ لینے کے لئے پورے کینیڈا سے خدام بڑے جوش و جذبہ سے شامل ہوئے۔ اس ریلی میں volleyball کے علاوہ کبڈی اور رسہ کَشی کے matches کھیلے گئے۔ پروگرام کے مطابق اس میں 100m اور 400m دوڑیں بھی شامل کی گئی تھیں مگر وقت کی کمی کے باعث ان دوڑوں کو اس ریلی کا حصہ نہیں بنایا جا سکا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، دونوں دن موسم نہایت خوشگوار تھا اور احباب نے ان کھیلوں کو بہت enjoy کیا۔ خدام الاحمدیہ کی ٹیمز کے علاوہ، انصار اللہ کی طرف سے بھی دو ٹیمیں اس ریلی میں شامل ہوئیں۔ ان 2 دنوں کے دوران، قریباً 600 سے زائد احباب ان کھیلوں کو دیکھنے اور اسا میں شامل ہونے آئے۔ اسی طرح 70 سے زائد volunteers نے روزانہ 13 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دی اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔ دونوں دن کھیلوں کے ساتھ ساتھ نماز کا خاص اہتمام کیا گیا تھا اور اس بات کی یقین دہانی کی جاتی رہی کہ کھلاڑی، منتظمین، معاونین سب ہی نماز لازمی پڑھیں۔ اسی طرح دور سے آنے والے خدام جو guest house میں رہائش پزیر تھے، انہیں صبح فجر کے لئے اٹھانے کابھی انتظام کیا گیا اور زیارت مرکز کے تحت انہیں Peace Village کی سیر اور اس میں موجود عمارتوں کو تعارف اور tour کروایا گیا۔ ان کھیلوں کو دیکھنے اور خدام کے جوش اور ولولہ کو مظاہرہ کرنے Vaughan شہر کے تین councillors بھی تشریف لائے اور ان کھیلوں سے بہت ہی محظوظ ہوئے۔ اسی طرح ان کھیلوں کی یہاں کے دو لوکل اخبارات نے بھی خبر شائع کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔

اطفال الاحمدیہ نیشنل تعلیمی ریلی

اسی طرح اطفال الاحمدیہ کی نیشنل تعلیمی ریلی کا آغاز مؤرخہ 17 ستمبر بروز جمعہ سے ہوا اور مؤرخہ 19 ستمبر بروز اتوار، یہ اپنے اختتام کو پہنچی، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔ یہ ریلی Zoom Platform پر virtually منعقد کی گئی۔ اس ریلی کا ایک مقصد اطفال میں بہترین اخلاق کو پیدا کرنا تھااور ان تک قرآن، احادیث نبویہ، اقتباسات حضرت مسیح موعودؑ اور ارشادات خلفاء میں بیان کردہ تعلیمات کو پہنچانا تھا۔ اس مقصد کے لئے کینیڈا بھر سے مربیان کے ایک پینل نے نہایت interactive manner میں اطفال کی عمر اور ان کی understanding کے مطابق ان تعلیمات کو ان تک پہنچانے کی کوشش کی۔

علمی مقابلہ جات میں تلاوت، اذان، نظم، تقریر انگریزی، تقریر اردو اور تقریر فرنچ کے مقابلہ جات شامل تھے۔ اور اطفال کو عمر کے حساب سے 3 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ دیانت، صداقت اور شجاعت۔ ان مقابلہ جات میں خدا کے فضل سے کُل 405 اطفال نے حصہ لیا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔ اس کے علاوہ اس علمی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے 30 کے قریب volunteers نے حصہ لیا جنہوں نے moderator اور judges کے فرائض سر انجام دیئے۔

ایک اور منفرد پہلو اس ریلی کا یہ بھی رکھا گیا کہ چھوٹی عمر سے ہی اطفال کی career counselling بکی گئی اور انہیں جامعہ احمدیہ میں جانے، ڈاکٹر بننے اور اس جیسے 8 مختلف careers کے متعلق آگاہی دی گئی۔ اسی طرح اطفال میں خلافت سے محبت کے حوالے سے بھی ایک interactive presentation رکھی گئی۔ اس کے علاوہ امیر جماعت کینیڈا، ملک لال خان صاحب اور مربی شاہ رخ رضوان عابد صاحب کے ساتھ بھی ا طفال کا ایک سوال و جواب کا پروگرام رکھا گیا جس میں اطفال نے دل کھول کر سوال پوچھے اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔

علمی مقابلہ جات کے علاوہ، جائے نماز بنانا، فٹ بال دیر تک ہوا میں رکھنا، basketball dunks اور اسی طرح کے بعض دیگر مقابلہ جات کو بھی اس ریلی کا حصہ بنایا گیا تھا جہاں اطفال video submission کے ذریعے حصہ لے سکتے تھے۔ پروگرام کے اس حصہ کو بھی بہت سراہا گیا اور اطفال نے بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا اور اپنے ساتھی اطفال کو دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔

ان دونوں پروگراموں کے موقع پر خدام اور اطفال دونوں کو اپنے آقا کا خطاب براہ راست سننے کا موقع ملا ہے۔ اختتامی خطاب کے دوران بھی پیارے آقا کے پیغام کو ہی خدام تک پہنچایا گیا کہ خدام اپنی ذمہ داری کو پہچانیں اور اپنی اصلاح کی طرف خاص توجہ دیں۔ اسی طرح صلاة کے لئے salathub.co.uk کی جو website پیارے آقا نے آج launch کی ہے، اس کا پیغام بھی اطفال تک پہنچایا گیا اور صلاة پر ایک quiz کا بھی انتظام کیا گیا۔

اطفال سے بعد میں پیارے آقا کے خطاب سے لی گئی ہدایات پر quiz بھی تیار کی گئی اور پہلی positions حاصل کرنے والے اطفال کو اس پر انعامات بھی دیئے گئے۔ ریلی کے اختتام پر اطفال کے لئے scavenger hunt کا بھی انتظام کیا گیا جس میں انہوں نے مختلف اشیاء گھر سے ڈھونڈنی تھی۔ اور smartest طفل کا بھی انتظام کیا گیا۔ اطفال نے ان تمام پروگراموں کو بھی بہت enjoy کیا اور بڑی دلچسپی سے ان میں حصہ لیا۔ ریلی کے دوران بھی اور اس کے بعد بھی کئی والدین نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور اس ریلی کے حوالے سے بچوں کے مثبت تاثرات بھی ہم تک پہنچائے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان ادنیٰ کاوشوں میں برکت ڈالے، ہمیں بہترین پروگرام بنانے کی توفیق عطا فرمائےاور ان پروگراموں کے بہترین نتائج سامنے لائے، ہمیں اپنے آقا کی خواہشات کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم خلیفۃالمسیح کی آنکھوں کی ٹھنڈک بننے والے ہوں۔ ان دونوں پروگراموں کے شاملین، معاونین اور منتظمین کے لئے بھی دعا کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے اور جیسا کہ ان دنوں میں ایک بڑی تعداد میں افراد یہاں جمع تھے، خدا تعالیٰ ہم سب کو اس متعدی بیمار ی سے اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

(رپورٹ : انصر رضا۔واقفِ زندگی کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ