• 30 اپریل, 2024

مدىنہ منورہ کے لىے برکت کى دعا

ترجمہ: مدىنہ منورہ کى سرزمىن، اس کے پھل، پىمانے اور مُد کے لىے برکت کى دعافرمائى ہے؛ چنانچہ مسلم شرىف کى حدىث ہے: ابوہرىرہ سے رواىت ہے کہ لوگ باغ کا سب سے پہلا پھل دىکھتے تو اس کو لے کر نبى  صلى اللہ علىہ وسلم  کى خدمت مىں حاضر ہوتے، آپ صلى اللہ علىہ وسلم اس کو لىتے اور ىہ دعافرماتے کہ اے اللہ!ہمارے پھل مىں برکت عطا فرما، ہمارے شہر مىں برکت فرما، ہمارے صاع مىں برکت فرما اور ہمارے مد مىں برکت فرما، اے اللہ !بىشک ابراہىم  ؑ تىرے بندے، تىرے خلىل اور تىرے نبى ہىں اور بىشک انہوں نے تجھ سے مکہ کے لىے دعا کى اور مىں بھى مدىنہ کے لىے اس طرح کى دعاکرتا ہوں، جىسا کہ ابراہىم ؑ نے مکہ کے لىے دعاکى اور اىک گنا زىادہ۔

(مسلم 244/1باب فضل المدىنة، مؤطأمالک کتاب جامع الدعأ باب فضل المدىنة 853)

ترجمہ: حضرت عائشہ ؓ سے رواىت ہے انہوں نے فرماىا: جس وقت رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم مدىنہ تشرىف لائے تو ابوبکر ؓاور بلال ؓبخار مىں مبتلا ہوگئے تو مىں آپ صلى اللہ علىہ وسلم کے پاس آئى اور آپ صلى اللہ علىہ وسلم کو خبردى تو آپ صلى اللہ علىہ وسلم نے ىہ دعافرمائى: اے اللہ! ہمارے دلوں مىں مدىنہ کى محبت پىدا فرما جىسا کہ ہمارے دلوں مىں مکہ کى محبت ہے ىا اس سے بھى زىادہ، اس کى آب وہوا کو درست کردىجىے اور ہمارے لىے برکت پىدا فرما اس کے صاع مىں اور اس کے مد مىں اور اس کے بخار کو جحفہ کى طرف منتقل کر دىجىے۔

(مختصر صحيح البخارى باب من كذب في حلمہ 262/4)

پچھلا پڑھیں

دعائے نعم البدل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اکتوبر 2021