• 29 اپریل, 2024

مالى قربانى مىں اخلاص

’’مَىں اپنى جماعت کے محبت اور اخلاص پر تعجب کرتا ہوں کہ ان مىں سے نہاىت ہى کم معاش والے جىسے مىاں جمال الدىن اور خىرالدىن اور امام الدىن کشمىرى مىرے گاؤں سے قرىب رہنے والے ہىں۔ وہ تىنوں غرىب بھائى جو شاىد تىن آنہ ىا چار آنہ روزانہ مزدورى کرتے ہىں۔ سرگرمى سے ماہوارى چندے مىں شرىک ہىں۔ اُن کے دوست مىاں عبدالعزىز پٹوارى کے اخلاص سے بھى مجھے تعجب ہے کہ وہ باوجود قلت معاش کے اىک دن سو روپىہ دے گىا کہ مَىں چاہتا ہوں کہ خدا کى راہ مىں خرچ ہوجائے۔ وہ سو روپىہ شاىد اس غرىب نے کئى برسوں مىں جمع کىا ہو گا۔ مگر للّہى جوش نے خدا کى رضا کا جوش دلاىا‘‘۔

(ضمىمہ انجام آتھم، روحانى خزائن جلد11 صفحہ313-314)

’’مىرے پىارے دوستو! مىں آپ کو ىقىن دلاتا ہوں کہ مجھے خدائے تعالىٰ نے سچا جوش آپ لوگوں کى ہمدردى کے لئے بخشا ہے اور اىک سچى معرفت آپ صاحبوں کى زىادت اىمان وعرفان کے لئے مجھے عطا کى گئى ہے۔ اس معرفت کى آپ کو اور آپ کى ذرىت کو نہاىت ضرورت ہے۔ سو مَىں اس لئے مستعد کھڑا ہوں کہ آپ لو گ اپنے اموال طىبہ سے اپنے دىنى مہمات کے لئے مدد دىں اور ہرىک شخص جہاں تک خداتعالىٰ نے اس کو وسعت و طاقت و مقدرت دى ہے اس راہ مىں درىغ نہ کرے اور اللہ اور رسول صلى اللہ علىہ وسلم سے اپنے اموال کو مقدم نہ سمجھے۔ اور مىں پھر جہاں تک مىرے امکان مىں ہے تالىفات کے ذرىعہ سے اُن علوم و برکات کو اىشىا اور ىورپ کے ملکوں مىں پھىلاؤں جو خداتعالىٰ کى پاک روح نے مجھے دى ہىں‘‘۔

(ازالہ اوہام، روحانى خزائن جلد3 صفحہ516)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ