• 20 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا وَأَكْرِمْنَا وَلَا تُهِنَّا وَأَعْطِنَا وَلَا تَحْرِمْنَا وَاٰثِرْنَا وَلَا تُؤْثِرْ عَلَيْنَا وَارْضِنَا وَارْضَ عَنَّا

(جامع ترمذی، أَبْوَابُ تَفْسِيْرِ الْقُرْآنِ عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ ﷺبَاب وَمِنْ سُورَةِ الْمُؤْمِنُوْنَ حدیث: 3173)

ترجمہ : اے اللہ!ہمیں زیادہ کر اور ہمیں کم نہ کر ،اور ہمیں عزت دے اور رسوائی سے بچا۔اور ہمیں عطا کر اور محروم نہ رکھ اور ہم مومنوں کو ترجیح دے ہم پر کسی کو ترجیح نہ دینا اور ہمیں خوش نہ رکھ اور تو خود بھی ہم سے راضی ہوجا۔

یہ ہمارے سید ومولیٰ ،خیر البشر ،خاتم النبیین ،پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی حصول خیرو برکت کی دعا ہے ۔

حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیح موعود ومہدی معہودؑ بانی سلسلہ احمدیہ اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں:

؎ اقبال کو بڑھانا اب فضل لے کے آنا
ہر رنج سے بچانا دکھ درد سے چھڑانا
خود میرے کام کرنا یارب نہ آزمانا
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَّرَانِیْ

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

حضرت خلیفۃ المسیح کا خصوصی پیغام جماعت احمدیہ ناروے کے نام

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 نومبر 2021