• 30 اپریل, 2024

آج کی دعا

سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ،سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمِ

(صحیح بخاری كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ حدیث: 6406)

ترجمہ :پاک ہے تو اے اللہ!اپنی حمد کے ساتھ۔ پاک ہے تو اے اللہ جو کہ بڑی عظمت والا ہے۔

یہ بارگاہِ ایزدی میں سید ومولیٰ، پیارے رسول، خیر البشر، مقدس الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی خوبصورت تسبیح وتحمید ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوکلمے جو زبان پر ہلکے ہیں ترازو میں بہت بھاری اور رحمان کو عزیز ہیں۔ سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمِ۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے ایک دن میں سُبْحَان اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ ایک سو مرتبہ کہا، اُس کی سب خطائیں معاف کردی جاتی ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کی طرح ہوں یعنی بہت زیادہ ہوں۔

(صحیح البخاری۔ کتاب الدعوات باب فضل التسبیح)

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: دو ایسے کلمات ہیں جو زبان پر بہت ہلکے ہیں لیکن میزان میں بہت بھاری ہوں گے اور خدائے رحمان کو بہت محبوب ہیں۔ وہ کلمات یہ ہیں: ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ‘‘

(صحیح البخاری۔ کتاب التوحید باب فی قول اللہ تعالیٰ {ونضع الموازین القسط لیوم القیمۃ}، کتاب الداعوات باب فضل التسبیح)

ایک حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے روز پکارا جائے گا کہ حَمَّادُوْنَ کھڑے ہو جائیں۔ تو ایک گروہ کھڑاہو جائے گا اور ان کے لئے ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا۔ پھر وہ جنت میں داخل ہونگے۔ عرض کیا گیا کہ یارسول اللہ! یہ حَمَّادُوْنَ کون لوگ ہیں؟ اس پر آپ نے فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔

(حلیۃ ا لاولیاء لابی نعیم جلد 6 صفحہ 62۔ صفوۃ الصلٰوۃ از عبدالرحمان بی علی بن محمد بن ابوالفرج جلد نمبر۱ صفحہ183)

اللہ کرے کہ اس جماعت میں کوئی ایسا فرد نہ ہو جو ان سے باہر ہو۔

(خطبہ جمعہ 2؍مئی 2003ء، بحوالہ خطبات مسرور جلد1 صفحہ19)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

عورت کے مقابلہ میں کھڑا ہونے والا بزدل ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 نومبر 2021