• 28 اپریل, 2024

یک روزہ سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ گاتھن برگ سویڈن

اللہ تعالىٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ گاتھن برگ کو اپنا ىک روزہ سالانہ لوکل اجتماع مؤرخہ 2 – اکتوبر بروز ہفتہ منعقد کرنے توفىق ملى۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔ اس اجتماع کے لئے تىارىاں تقرىباً اىک مہىنہ قبل شروع کر دى گئىں تھىں۔اجتماع کى تىارى کے لئے اىک انتظامىہ کمىٹى بنائى گئى جو درج ذىل احباب پر مشتمل تھى :

  • مکرم چوہدرى عطاءالرحمان محمود( منتظم اعلىٰ)
  • مکرم عبدالجبار (منتظم رجسٹرىشن)
  • مکرم نسىم احمد (منتظم مقام اجتماع)
  • مکرم اکرام الحق جنجوعہ (منتظم علمى مقابلہ جات)
  • مکرم نصىر الدىن بابر(منتظم ورزشى مقابلہ جات)
  • مکرم نصىر الدىن ہماىوں(منتظم طعام)
  • مکرم داؤد احمد ناصر(منتظم صفائى)
  • مکرم مرزا نعمان بىگ(منتظم انعامات)
  • مکرم ناصر احمد شمس (منتظم مہمان نوازى سپورٹس ہال)

اجتماع کى تىارى کے سلسلے مىں سب سے پہلے مکرم منتظم صاحب اعلىٰ نے حضور انور اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز کى خدمت مىں اجتماع کے ہر لحاظ سے کامىاب اور بابرکت ہونے کے لئے دعا کى درخواست کى۔اس کے بعد تمام شعبہ جات کے منتظمىن کے ساتھ تفصىلى مىٹنگز کر کے اجتماع کے پروگراموں کو فائنل کىا گىا اور منتظمىن کو ان کى ذمہ دارىوں سے آگاہ کىا گىا۔اجتماع مىں انصار بھائىوں کى دلچسپى کے لىے علمى اور ورزشى مقابلہ جات کا پروگرام ترتىب دىا گىا تھا۔

علمى مقابلہ جات مىں تلاوت قرآن کرىم، نظم خوانى، تقرىر اور مشاہدہ و معائنہ کے مقابلہ جات شامل تھے جبکہ ورزشى مقابلہ جات مىں بىڈ منٹن (ڈبلز) رسہ کشى،والى بال، کلائى پکڑنا اور مىوزىکل چىئر کے مقابلہ جات شامل تھے۔تمام انصار بھائىوں کو علمى مقابلہ جات کا نصاب اور ورزشى مقابلہ جات کى تفصىل اجتماع کے انعقاد سے کافى پہلے بھجوا دى گئى تھى تاکہ انصار بھائى مقابلوں کى اچھى تىارى کر سکىں۔

تمام انصار بھائىوں سے اس اجتماع مىں شامل ہونے کے لئے متعدد بار ذاتى رابطے کئے گئے تاکہ حاضرى کو بہتر بناىا جاسکے۔

مجلس انصار اللہ گاتھن برگ کے اس اجتماع کا آغاز انفرادى نماز تہجد کى ادائىگى سے کىا گىا جو انصار بھائىوں نے اپنے اپنے گھروں مىں ادا کى۔اجتماع کے کامىاب انعقاد اور بخىر و خوبى انجام پانے کے لئے صدقہ بھى دىا گىا۔

اس اجتماع مىں شمولىت کے لئے مجلس انصار اللہ مالمو سے مکرم زعىم صاحب مالمو اور تىن دىگر انصار بھى تشرىف لائے۔ جن مىں مجلس انصار اللہ سوىڈن کى نىشنل عاملہ کے 2 اراکىن بھى شامل تھے۔

افتتاحى اجلاس کا آغاز ورزشى مقابلہ جات کے لىے حاصل کئے گئے سپورٹس ہال مىں صبح ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن پاک سے ہواجو مکرم انوار الدىن سعىد نے کى۔مکرم نصىر احمد وسىم صاحب صدر مجلس انصار اللہ سوىڈن نے شاملىن کے ساتھ مل کر انصار اللہ کاعہد دہراىا۔مکرم صلاح الدىن ىوسف نے حضرت مصلح موعود کى نظم اپنى خوبصورت آواز مىں پىش کى۔ بعد ازاں مکرم منتظم صاحب اعلىٰ نے اجتماع کے پروگرام کے بارے مىں بتاىا۔ مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ سوىڈن نے مختصر خطاب کے ساتھ اجتماع کا افتتاح فرماىا اور دعا کروائى۔

دعا کے بعد ورزشى مقابلہ جات کا آغاز ہوا ورزشى مقابلہ جات مىں بىڈمنٹن ڈبل ،والى بال،رسہ کشى کے مقابلہ جات ہوئے، تمام انصار بھائىوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لىا۔ انصار بھائىوں کا جوش وخروش قابل دىدنى تھا۔

ورزشى مقابلہ جات مىں انصار بھائىوں کى تواضع کے لئے مختلف قسم کے پھل رکھے گئے تھے۔2بجے تک ورزشى مقابلہ جات ہوتے رہے۔جس کے فوراً بعد سب انصار بھائى ناصر مسجد تشرىف لے گئے جہاں شاملىن کے لئے پر لطف کھانے کا بندوبست کىا گىا تھا۔کھانے کے بعد مقابلوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گىا۔پہلا مقابلہ مشاہدہ و معائىنہ تھا جس مىں حاضرىن نے بہت ذوق و شوق سے شرکت کى مقابلہ مشاہدہ و معائىنہ کے بعد کلائى پکڑنے کا مقابلہ منعقد ہوا۔ىہ مقابلہ بہت ہى دلچسپ رہا اور انصار بھائ بہت محظوظ ہوئے۔اس کے بعد مىوزىکل چىئر کا مقابلہ منعقد ہوا جس مىں تمام انصار بھائىوں نے بہت شوق سے حصہ لىا اور خوب لطف اٹھاىا۔

ورزشى مقابلہ جات کے اختتام پر 10 منٹ کے وقفے کے بعد نماز ظہر وعصرادا کى گئىں۔جس کے بعد علمى مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔علمى مقابلہ جات مىں مقابلہ تلاوت قرآن پاک ،نظم خوانى اور تقرىر کے مقابلہ جات شامل تھے، ان مقابلہ جات مىں بھى انصار بھائىوں نے ذوق وشوق سے حصہ لىا۔علمى مقابلہ جات کے اختتام پر چائے کا وقفہ کىا گىا۔

اختتامى تقرىب کا انعقاد ساڑھے پانچ بجے ہوا جس مىں مہمان خصوصى مکرم وسىم احمد ظفر صاحب نىشنل امىر سوىڈن تھے۔تلاوت قرآن کرىم مکرم صلاح الدىن ىوسف صاحب نے کى جس کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ سوىڈن نے عہد دہراىا۔نظم مکرم مرزا بشارت احمد نےپىش کى۔بعد ازاں مکرم فاضل احمد شمس زعىم مجلس اور مکرم آغا ىحىىٰ خان مبلغ انچارج سوىڈن نے تقارىر کىں۔ اس کے بعدمکرم منتظم صاحب اعلىٰ نے اجتماع کى رپورٹ پىش کى۔مہمان خصوصى نے مقابلہ جات مىں پوزىشن حاصل کرنے والے انصار بھائىوں مىں انعامات تقسىم کئے اور انصار کوقىمتى نصائح فرمائىں۔مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے مجلس انصار اللہ گاتھن برگ کو اجتماع کے انعقاد پر مبارکباد دى، شاملىن کا شکرىہ ادا کىا نىز آئندہ اجتماعات مىں حاضرى کو مزىد بہتر بنانے کى طرف توجہ دلائى۔آخر مىں تقرىب کے مہمان خصوصى مکرم امىر صاحب سوىڈن نے دعا کروائى۔اختتامى اجلاس کے بعد نماز مغرب و عشاء ادا کى گئىں اور پھر انصار بھائىوں کى خدمت مىں عشائىہ دىا گىا۔عشائىہ کے بعدمجلس انصار اللہ گاتھن برگ کاىہ اىک روزہ لوکل اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ۔

(رپورٹ : نسیم احمد۔ منتظم اشاعت گاتھن برگ سویڈن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ