• 29 اپریل, 2024

جلسہ سیرت النبی ؐجماعت احمد یہ ملائیشیا

اللہ تعالىٰ کے خاص فضل اور رحم کےساتھ جماعت احمدىہ ملائىشىا نے مؤرخہ 31 اکتوبر 2021ء بروز اتوارنىشنل لىول پر اىک انتہائى کامىاب جلسہ سىرت النبىﷺ منعقد کرنے کى توفىق پائى ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلىٰ ذَالِکَ۔ جلسہ کى کارروائى کى مختصر رپورٹ بغرض دعا پىشِ خدمت ہے۔

 اس ’’جلسہ سىرت النبى ﷺ‘‘ کى صدارت محترم شرىف الد ىن بو جنگ صاحب نىشنل امىر نے کى۔ ىہ جلسہ ملائىشىا کے مرکزى مشن ہاؤس بىت الرحمٰن مىں منعقد کىا گىا۔ کورونا وباء کے مخصوص حالات کے پىش نظر اس جلسہ کى حاضرى کو مختصر رکھا گىا جبکہ اس جلسہ کى تمام کارروائى اىم ٹى اے ملائىشىا کے ىو ٹىوب چىنل کے ذرىعے براہ ِراست نشر کى گئى جس کا لنک تمام جماعتى واٹس اىپ گروپس مىں قبل از وقت شىئر کر دىا گىا تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ناظرىن کى اىک بڑى بھر پور تعداد نے اس لائىو پروگرام سے استفادہ کىا۔

جلسہ سىرت النبى کى تقرىب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کرىم سے ہوا محتر م صغىر احمد صاحب آف لکشمانہ پورى جماعت نے تلاوت قرآن کرىم اور اس کا اُردو ترجمہ پىش کرنے کى سعادت حاصل کى جبکہ بعدازاں محترم سلمان احمد صاحب نے ملائىشىن زبان مىں بھى تلاوت کا ترجمہ پىش کىا جس کے بعد محترم فرىد کام صاحب محمد اشرف صاحب اور شکىل احمد صاحب پرمشتمل ٹىم نے بڑى خوش الحانى کےساتھ انتہائى خوبصورت آواز مىں قصىدہ حضرت مسىح موعود علىہ الصلوۃ والسلام پىش کىا۔ قصىدہ کے بعد خاکسار فؤاد احمد ناصر مربى سلسلہ حلقہ روا نگ ونىشنل سىکرٹرى تربىت نے اُردو اور ملائىشىن دونوں زبانوں مىں درس حدىث پىش کرنے کى سعادت حاصل کى۔

پہلى تقرىر مىں محترم مولانا معاذ احمد ناوىر صاحب نے ملائىشىن زبان مىں ’’آنحضرت کے اُسوۂ حسنہ‘‘ پر بہت عمدہ رنگ مىں روشنى ڈالى۔ اس تقرىر کا اردو زبان مىں خلاصہ محترم نصىر احمد صاحب اسسٹنٹ سىکرٹرى تربىت نىشنل نے پىش کىا۔ دوسرى تقر ىر محتر م حافظ عمران آفتاب صاحب صدر جماعت بو کىت سنتوسہ نے اُردو زبان مىں کى جس کا عنوان ’’آنحضرتﷺ کا بطور مہا جر بہترىن نمونہ‘‘ تھا جبکہ محترم مولانا صلاح الدىن سىّد على صاحب مربى سلسلہ گومبک نے اس تقرىر کاملا ئىشىن زبان مىں خلاصہ بىان کىا۔ بعد ازاں محترم مولانا عىن الىقىن محمد زمىن صاحب مشنرى انچارج ملائىشىا نے انتہائى خوبصورت انداز مىں ’’آنحضرت کى محبت‘‘ کے موضوع پر سىر حاصل گفتگو کرتے ہوئے آنحضرت کى محبت کو اپنى زندگىوں کا نصب العىن بنانے کى طرف احبابِ جماعت کو توجہ دلائى۔ ىہ تقرىر ملائىشىن اور اُردو دونوں زبانوں مىں کى گئى۔

 اس بابرکت تقرىب کا اختتام محترم شرىف الد ىن بو جنگ صاحب نىشنل امىر نے دعا کے ساتھ کىا۔ اپنے اختتامى کلمات مىں انہوں نے آج کے دور کے حوالے سے آنحضرت ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پىرا ہونے کى ضرورت پر زور دىا۔ بعد ازاں تقرىب کے شاملىن کى خدمت مىں ظہرانہ بھى پىش کىا گىا۔

(رپورٹ :انیس رئیس۔نمائندہ الفضل آن لائن جاپان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 25 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ