• 28 اپریل, 2024

جرمنی کے شہر فلورشٹڈ (Florstadt) میں مسجد کی تعمیر کا آغاز

جماعت احمدىہ جرمنى کو حضرت خلىفۃ المسىح الرابع رحمہ اللہ تعالىٰ نے 1989ء مىں صد سالہ جوبلى کى تقرىبات کے موقع پر فرماىا کہ مىرى خواہش ہے کہ  جرمنى وہ پہلا ىورپىن ملک ہو جہاں جماعت احمدىہ کو سو مساجد تعمىر کرنے کى توفىق ملے۔ اور ىہ دراصل صد سالہ جشن تشکر کا اىک بہترىن رنگ ہو گا۔نىز ہمارے پىارے  امام حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز نے فرماىا:

مسجد کى تعمىر کا جو ٹارگٹ آپ کو دىا گىا، جس کو آپ نے قبول کرلىا اس کو پورا کرنے کى کوشش کرىں اور اس کو پورا کرنا چاہىے۔ اس سے بہر حال آپ نے پىچھے نہىں ہٹنا۔ ان شا ء اللّٰہ   

(الفضل انٹرنىشنل 7 تا 13 جولائى 2006ء)

انہى ہداىات اور خواہشات کى تکمىل اور جرمنى مىں اسلام احمدىت کے پھىلاؤ اور نفوذ کى خاطر جماعت احمدىہ جرمنى کو 100مساجد پروجىکٹ کے تحت جرمنى مىں مساجد بنانے کى توفىق مل رہى ہے جس کے لئے احباب جماعت دل کھول کر عطىات دىتے ہىں۔ مساجد کى تعمىر مىں کئى قسم کى دشوارىوں  اور مشکلات کا سامنا  بھى کرنا پڑتا ہے۔ مختلف حکومتى دفاتر ، تنظىمىں ، ادارے اور ىہاں تک کہ مقامى آبادى کى اجازت بھى درکار ہوتى ہے۔اس سے اندازہ کىا جاسکتا ہے کہ مسجد  بنانے مىں کتنى محنت اور وقت درکار ہوتا ہے ذىل مىں قارئىن کى معلومات کے لئے مساجد کى تعمىر کے حوالے سے قدرِ اختصار کے ساتھ طرىقِ کار پىش کىا جاتا ہے۔زىر نظر رپورٹ مسجد فلور شٹڈ  کے متعلق ہے ىہاں پر جماعت احمدىہ  جرمنى کو 2015 مىں مسجد کا پلاٹ خرىدنے کى توفىق ملى اور حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز نے مورخہ 18اکتوبر 2015 کو اس مسجد کا  اپنے بابرکت ہاتھوں سے سنگ بنىاد رکھا اور اسے ’’مسجد مبارک‘‘ کا نام عطا فرماىا نىز مقامى جرمن احباب اور شہرى انتظامىہ سے خطاب فرماىا۔

مسجد کا پلاٹ خرىد نےکے لئے مندرجہ ذىل کام کرنے ہوتے ہىں:۔

  • جگہ کى تلاش اور شہر کے مئىر کو مسجد بنانے  کى اجازت کى درخواست جمع کروائى جاتى ہے۔
  • ضلعى تعمىراتى ادارہ ؍ اتھارٹى اس درخواست کى جانچ پڑتال کرتا ہے۔
  • مختلف ماہرىن  اپنے تاثرات و تحفظات کى رپورٹ دىتے ہىں۔
  • لوکل شہرى انتظامىہ سے زمىن کى خرىد کى تحرىرى منظورى حاصل کى جاتى ہے۔
  • ضلعى تعمىراتى اتھارٹى کى طرف سے پلاٹ کى خرىدارى کا حتمى اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔

 لىکن ان سب باتوں سے پہلے مقامى سطح پر جماعت کى سرگرمىوں اور نىک نامى کا،  مسجد کى تعمىر مىں بہت بڑا عمل دخل ہوتا ہے جس کے لئے صحىح منصوبہ بندى کرتے ہوئے مقامى جماعت کے تعاون سے شعبہ امور خارجہ اور شعبہ تبلىغ مل کر وہاں مختلف پروگرام کرواتے ہىں جن سے مقامى باشندوں کو جماعت کا صحىح معنوں مىں تعارف حاصل ہوتا ہے اسى طرح شہرکے مئىر اور لوکل انتظامىہ کو بھى اعتماد مىں لىا جاتا ہے۔

اگلا مرحلہ

پروجىکٹ پلان تىار کىا جاتا ہے جس مىں مسجد کا  نقشہ، پارکنگ، باغىچہ  وغىرہ کا تفصىلى ذکر کىا جاتا ہے۔

ضلعى تعمىراتى ادارہ ؍ اتھارٹى اس پلان کى جانچ پڑتال کرتا ہے۔

مختلف محکموں سے اجازت نامے مثلاً اسپىشلسٹ آفس برائے امىشن کنٹرول، آفىشل فوڈ مانىٹرنگ، فائر برىگىڈ، ڈسٹرکٹ آرکىالوجى وغىرہ)

بلدىہ سے اجازت

ان سب کاموں کے بعد جون 2021ء مىں تمام اداروں کى طرف سے مسجد کى تعمىر کا حتمى اجازت نامہ موصول ہوا اور اب اللہ کے فضل سے ىہاں مسجد کى تعمىر کے آغاز  ہوچکا ہے۔ اسى مناسبت سے شہر کے مئىر، شہرى انتظامىہ اور ہمسائىوں کے ساتھ افتتاحى تقرىب منعقد کى گئى جس کے متعلق مکرم صدر صاحب جماعت فلورشٹڈ مکرم انس خان صاحب تحرىر کرتے ہىں کہ، چند دن قبل ہى مسجد کى تعمىر کا کام شروع ہوا ہے اور جب اس حوالے سے خاکسار نے شہر کے مئىر صاحب سے ملاقات کے دوران اس تجوىز پر مشورہ کىا کہ ہم اىک پروگرام کرنا چاہتے ہىں جس مىں شہر کے چنىدہ لوگوں، سىاست دانوں اور پرىس کو مسجد کے حوالے سے معلومات دى جائىں تو جناب مئىر صاحب  نے اس تجوىز کو بہت پسند کىا اور خود ہى اپنے کىلنڈر سے 4نومبر 2021ء کى تارىخ دى کہ اس تارىخ کو مىں بھى شامل ہوسکتا ہوں اور خود ہى ہمىں کونسل کے ہال کى بکنگ مىں  مدد فراہم کى۔ جس کے فوراً بعد خاکسار نے مکرم نىشنل امىر صاحب کو اس پروگرام کہ بارے بتاىا اور ان کو بھى پروگرام مىں شمولىت کى دعوت دى جو امىر صاحب نے کمال شفقت سے منظور فرماتے ہوئے تشرىف لانے کا وعدہ کىا۔

تارىخ مقرر ہوتے ہى خاکسار نے سىکرىٹرى صاحب تبلىغ مکرم حافظ فرىد احمد خالدؔ صاحب کے ساتھ اىک مىٹنگ کى اور کمىٹى تشکىل دى جس مىں مختلف کام ناظمىن کے ذمہ کئے گئے ۔اس پروگرام کى  تىارى کے لئے کمىٹى کى 4 مىٹنگز ہو ئىں جس مىں وقتا ًفوقتاً کاموں کا جائزہ لىا جاتا رہا۔

مرکزى شعبہ تبلىغ نے اس پروگرام کے دىدہ زىب دعوت نامے پرنٹ کروا کے بھجوائے جنہىں مقامى احباب جماعت تک پہنچاىا گىا اور درخواست کى گئى کہ اس پروگرام مىں اپنے زىر تبلىغ دوستوں کو ضرور شامل کرنے کى کوشش کرىں۔ ساتھ ہى  ساتھ شہر کى تمام انتظامىہ ، سکولز، فائربرگىڈکا عملہ،اخبار و ٹى وى نمائندگان کے علاوہ ہمارے علاقے مىں موجود تمام قسم کى کھىلوں کى ىونىن کو بھى بطورِخاص مدعو کىا گىا۔

مورخہ 4نومبر دوپہر 3بجے ہال کى تىارى شروع کى گئى اور شام6 بجے تک تىارى مکمل ہونے کے ساتھ ہى مہمانوں کى آمد کا سلسلہ شروع ہوگىا۔پروگرام کا وقت چونکہ ساڑھے چھ بجے مقرر تھا لہذا قبل از وقت آنے والے مہمانوں کے لئے پہلے سے ہى جماعت کا تفصىلى تعارف کروانے کے لئے اسلام  نمائش کا انتطام کىا گىا تھا اور خدام کى اىک ٹىم مہمانوں کو نمائش دکھانے ، جماعت کا تعارف کروانے ، معلومات دىنے اور اُن کے سوالات کے جوابات کے لئے مقرر کردى گئى تھى جنہوں نے بڑى عمدگى سے مہمانوں کو معلومات بہم پہنچائىں ۔

وقت مقررہ سے چند منٹ قبل محترم نىشنل امىر صاحب جماعت احمدىہ جرمنى اور شہر کے مئىر جناب Herbert Unger صاحب ہال مىں  تشرىف لا ئے۔

اس پروگرام کى نظامت کے فرائض مکرم فرىد سمىع صاحب نے ادا کئے ۔تلاوت قران کرىم مکرم حافظ طاہر احمد صاحب اور جرمن ترجمہ مکرم  محمد فہىم صاحب نے  پىش کىا۔اس کے  بعد فلورشٹڈ مىں جماعت کى خدمات کے حوالے سے تىار کردہ تفصىلى باتصوىر رپورٹ مکرم سعود احمد خان  صاحب قائد مجلس خدام الاحمدىہ نے پىش کى ۔جناب مئىر صاحب  نے اپنے خطاب مىں جماعت کى مختلف کاوشوں کو سراہتے ہوئے فرماىا کہ مىں خود بھى ىقىن رکھتا ہوں اور دوسروں کو بھى ہمىشہ بتاتا ہوں کہ جماعت احمدىہ مسلمانوں کى اىک پرامن جماعت ہے نىز مجھے اس  بات کى خوشى ہے کہ اس شہر مىں جماعت احمدىہ کى مسجد بن رہى ہے  جو اس شہر کے لئے امن کا گہوارہ ثابت ہوگى۔

اس کے بعد مکرم نىشنل امىر صاحب نے اپنے خطاب مىں اسلام مىں مسجد کى اہمىت کا ذکر قرآن و حدىث کى روشنى مىں بىان کىا نىز اب تک  جرمنى مىں بننے والى مختلف مساجد کے واقعات سے بھى لوگوں کو آگاہ کىا کہ کىسے پہلے پہل لوگ  اپنے شہر مىں بننے والى مسجد کى تعمىر سے خوفزدہ تھے اور تعمىر کے بعد کىسے اللہ تعالىٰ نے اُن کے دلوں مىں اسلام کے لئے نرم گوشہ پىداکىا۔

امىر صاحب کى تقرىر کے بعد مکرم حماد احمد صاحب جو کہ 100 مساجد کى تعمىر کےانچارج بھى ہىں ، نے مسجد کى تعمىر  اور نقشے وغىرہ کے حوالے سے مختلف معلومات فراہم کىں اور جس کے بعد سوالات کا سلسلہ شروع ہوا اور لوگوں نے مختلف نکات پر سوالات کئے جن کے جوابات مکرم امىر صاحب کے ساتھ ساتھ مکرم تحسىن رشىد صاحب مربى سلسلہ  اور حماد صاحب نے  دىئے۔

اس موقع پر پرىس کے تىن نمائندے بھى حاضر تھے انہوں نے بھى مسجد کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔ جماعتى رواىات کے مطابق مہمانوں کى تواضع کا بھى انتظام کىا گىا تھا سوال وجواب کے دوران مہمان اس سے بھى لطف اندوزہوتے رہے۔

ىہ پروگرام تقرىباً 2گھنٹے جارى رہا جس مىں 40جرمن مہمانوں نے شرکت کى۔اللہ تعالىٰ سے دعا ہے کہ وہ اس نئى تعمىر ہونے والے مسجد کو برکت عطافرمائے اور ہمىں صحىح معنوں مىں اسے امن کا گہوارہ بنانے اور ہمىں ہمىشہ اسے آباد رکھنے کى توفىق عطافرماتا رہے اور اپنے نام کى طرح اسے پورے علاقے کے لئے مبارک کرےآمىن

(صفوان احمد ملک ۔نمائندہ روزنامہ الفضل جرمنی)

پچھلا پڑھیں

فیسپاکو، بر کینا فاسو میں تبلیغی اسٹال

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 26 نومبر 2021