تبصرہ نگاروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی ہر تحریر /خط /تبصرہ کے نیچے اپنا نام مع مقام اور تاریخ ضرور لکھا کریں ۔تبصرہ نگار واٹس ایپ پر میسج کر کے سمجھتے ہیں کہ چونکہ ایڈیٹر کے پاس میرا نمبر Save ہے اس لئے نام لکھنے کی ضرورت نہیں ۔لیکن آپ کا میسج جب ترتیب پانے کے لئے یا اخبار کا حصہ بننے کے لئے ٹیم کے پاس جاتا ہے تو وہ بغیر نام کے ہوتا ہے ۔
جب ہم چھوٹے تھے تو اسکولز میں جب خط لکھنا سکھایا جاتا تھا تو استاد بار بار اوپر ایڈریس ،تاریخ لکھنے اور نیچے اپنا نام اور ایڈریس لکھنے کی تلقین ان الفاظ میں کیا کرتے تھے کہ ’’یہ دو نمبرز مفت کے ہیں‘‘ اسے لکھنا نہ چھوڑیں۔ لہذا تمام قارئین بالخصوص تبصرہ نگاروں سے اس طریق کو اپنانے کی درخواست ہے۔
(ابو سعید)