• 5 مئی, 2025

تربیتی سیمینار مجلس انصاراللہ فالزون جرمنی

اللہ تعالیٰ کے اِذن سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت احمدیہ کی بنیا رکھی۔ اِ س جماعت کی تعلیم و تربیت کے لیے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ نے جماعت کو تنظیموں میں تقسیم کیا۔ ایک تنظیم ’’انصاراللہ‘‘ ہے۔ جو کہ مرودں کی تنظیم ہے۔ 40 سال سے زائد عمر کے احباب اس میں شامل ہوتے ہیں۔ ایک خاص بات جس کا تعلق اس تنظیم کے نام کے ساتھ ہے، وہ یہ ہے کہ، اللہ تبارک تعالیٰ نے بھی لفظ ’’انصاراللہ‘‘ کا ذکر، اپنے کلام پاک میں تین دفعہ کیا ہے۔ ایک دفعہ سورۃ الصف کی آیت 15 میں ’’کُوۡنُوۡۤا اَنۡصَارَ اللّٰہِ‘‘ کہہ کر۔ اور دو دفعہ ’’ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰہِ‘‘ کے ساتھ، سورۃ آل عمران کی آیت 53 اور سورۃ الصف کی آیت نمبر15 میں۔ اور تینوں دفعہ ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور آپ کے حواریوں کے ذکر کے ساتھ اس لفظ کو جوڑا گیا ہے۔

سورۃ الصف کی آیت میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو ’’ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُوۡنُوۡۤا اَنۡصَارَ اللّٰہِ‘‘ یعنی اے مومنو! تم اللہ (کے دین) کے مددگار بن جاؤ، کہہ کر سب مومنوں کو دین کی مدد کی طرف بلایا ہے۔ اور دین کی مدد کرنے کے لیے،سب سے پہلے ضروری ہے کہ دین کا علم خود سیکھا جائے۔ جن احکامات کو کرنے کی اللہ تعالیٰ نے تلقین کی ہے اُس کو احسن رنگ میں کیا جائے اور جن سے روکا گیا ہے اُس سے دُور بھاگا جائے۔ اِسی حکم کی بجا آوری کے لیے انصاراللہ کی تنظیم نے جرمنی بھر کو 10علاقہ جات اور 40 زون میں تقسیم کر رکھا ہے، تاکہ تربیتی وتعلیمی سیمینار آسانی سے منعقد کیے جاسکیں۔ اِسی طرح کا ایک پروگرام مورخہ24 اکتوبر کو Dad Drükheim میں منعقد ہوا۔ جس میں زون کی دس مجالس کو شامل ہونے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی۔ ان مجالس کی تجنید207 میں سے 110 انصار شامل ہوئے۔ پروگرام کا آغازدس بجے اور اختتام تین بجے ہوا۔ تلاوت و اُردو ترجمہ کی توفیق مکرم اعجاز احمد صاحب کوملی۔ انصار اللہ کا عہد مکرم ومحترم ناصر احمد صاحب زونل ناظمِ اعلٰی Pfalz نے دہرایا۔ حدیث مکرم محمود احمد صاحب نے پیش کی۔ نظم کی ترنُم سرائی مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے کی۔ پہلی تقریر ایک نوجوان مربی صاحب کے حصّہ میں آئی، جن کانام محترم موباہل منیب احمد صاحب ہے۔ آپ کو نماز کی اہمیت و برکات پر کہنے کا ارشاد ہوا تھا۔ آپ نے نبی پاکﷺ کے اقوال اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں نماز کو قائم کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے، باجماعت ادا کرنے کی تلقین کی۔ اس کے بعد تقریر محترم عدیل احمد شاد صاحب مربی سلسلہ نے کی۔ آپ نے قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور سیکھنےکی طرف حاضرین کو توجہ دلائی۔ آپ کا ایک خوبصورت اور پُر اثر انداز ِبیان تھا۔ جس کو انصار بھائیوں نے پسند کیا۔ دوسری نظم مکرم محمدالیاس صاحب نےخوبصورت آواز میں پیش کی۔ خاکسار کو جو موضوع دیا گیا تھا،وہ تھا،مطالعہ کتب حضرت مسیح موعودؑ کی برکات و ثمرات۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ خاکسار نے اپنی طاقت اور خداتعالیٰ کی د ی ہوئی توفیق سے انصار بھائیوں کو اس اہم کام کو جہاد اور فرض سمجھ کر کرنے کی تلقین کی۔ سوال و جواب بھی ہوئے۔ دُعا کرانے کی سعادت خاکسار کے حصّہ میں آئی۔ آ خرمیں مکرم ناظمِ صاحب اعلیٰ نے سب شاملین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھانے کی Tables پر آنے کی دعوت دی۔ کرونا کی وبا کے بعد یہ اس زون کا پہلا تربیتی سیمینار تھا، جس میں انصار بھائیوں نے مل بیٹھ کر کھانا تناول فرمایا اس کے بعد نمازِ ظہرو عصر ادا کی گئیں۔ یوں اللہ کے دین کےانصار ایک دوسرے کو دُعائیہ کلمات سے رخصت کرتے ہوئے، اپنے اپنے گھروں کی طرف وِداع ہوئے۔ سیمینار کو کامیاب کرنے میں ضیافت کے شعبہ میں مکرم رشید امین قریشی صاحب، نعیم اللہ صاحب، خیام خالد صاحب، جمیل احمد طاہر صاحب، عطاء القدوس صاحب، کامران احمد صاحب اور سدید احمد صاحب نے بھر پور مدد فراہم کی۔ اس طرح تیاری اور وائنڈ آپ میں مکرم محمد عارف صاحب،ناصراقبال صاحب، مظفر احمد ظفر صاحب اور نثار احمد اٹھوال صاحب پیش پیش رہے۔ اس پروگرام کو ترتیب و مُرتب کرنے میں مکرم مصور احمد شمس صاحب مربی سلسلہ نے اپنی خدمت پیش کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

اللہ تعالیٰ سب شاملین و معاونین کو جزائے خیر سےنوازے، ہمیں خلافت احمدیہ سے اخلاص ووفا میں بڑھاتا چلا جائے اور ہمیشہ اپنی رضا کی راہوں پر چلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ : جاوید اقبال ناصر۔ مبلغ سلسلہ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ