سبقت لے جانے کا گُر
آج کے دور کےمقابلے کی دوڑ میں کئی لوگ دوسروں کی کامیابیوں پر حسد کرتے ہوئے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے غیر ضروری تنقید کرتے ہیں اور بلاوجہ بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاید وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کر کے اپنے لیے آگے بڑھنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں ،جو کہ ایک غلط خیال ہے۔ دوسروں کو چھوٹا کر کے کوئی بڑا نہیں ہوتا بلکہ خود کو چھوٹا سمجھ کر بڑا بن سکتا ہے اور اپنے اچھےخلاق و کردار اور نیکیوں میں سبقت لے جا نے والا سب سے آگے بڑھ جاتا ہے۔
(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)