• 7 مئی, 2025

میرے صحابہ کے دلوں میں اللہ ہی اللہ ہے

اس جلسہ میں ایسے دقایق اورمعارف کے سنانے کا شغل رہے گا جو ایمان اور یقین اور معرفت کو ترقی دینے کے لیے ضروری ہیں اورنیزان دوستوں کے لئے خاص دعائیں اور خاص توجہ ہوگی اورحتی الوسع بدرگاہ ارحم الراحمین کوشش کی جائے گی کہ خدا تعالی اپنی طرف ان کو کھینچے اور اپنے لئے قبول کرے اور پاک تبدیلی ان میں بخشے۔

(آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد4 صفحہ 376)

انسان کا سینہ مہبط الانوار ہے اور اسی وجہ سے وہ بیت اللہ کہلاتا ہے بڑا کام یہی ہے کہ اس میں جوبت ہیں وہ توڑےجائیں اور اللہ ہی اللہ رہ جائے حدیث میں آیا ہے کہ رسولؐ اللہ نے فرمایا اَللّٰہُ اَللّٰہُ فِی اَصْحَابِی میرے صحابہ کے دلوں میں اللہ ہی اللہ ہے ۔

(ملفوظات جلد اول صفحہ121 ایڈیشن 1988ء)

پچھلا پڑھیں

نمازجنازہ حاضر و غائب

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 دسمبر 2021