• 28 اپریل, 2024

احمدی مائیں اپنے بچوں کو چندے کی عادت ڈالنے کے لئے وقف جدید میں شامل کریں

وقف جدید کے ضمن میں احمدی ماؤں سے مَیں یہ کہتاہوں کہ آپ لوگوں میں یہ قربانی کی عادت اس طرح بڑھ بڑ ھ کر اپنے زیور پیش کرنا آپ کے بڑوں کی نیک تربیت کی وجہ سے ہے۔ اور سوائے استثناء کے اِلَّا ماشاء اللّٰہ، جن گھروں میں مالی قربانی کا ذکر اور عادت ہوان کے بچے بھی عموماًقربانیوں میں آگے بڑھنے والے ہوتے ہیں اس لئے احمدی مائیں اپنے بچوں کو چندے کی عادت ڈالنے کے لئے وقف جدید میں شامل کریں۔ حضر ت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان میں بچوں کے ذمہ وقف جدید کیا تھا اور اس وقت سے وہاں بچے خاص شوق کے ساتھ یہ چندہ دیتے ہیں۔ اگرباقی دنیا کے ممالک بھی اطفال الاحمدیہ اور ناصرات الاحمدیہ کو خاص طور پر اس طرف متوجہ کریں تو شامل ہونے والوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ چندے میں بھی اضافہ ہو گا۔

(خطبہ جمعہ فرمودہ 7جنوری 2005، مسجدبشارت سپین، خطبات وقف جدید صفحہ 584)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 29 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ