شفا یابی کی دعا
رَبُّنَا اللّٰهُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُكَ أَمْرُكَ فِي السَّمَاءِ وَالأَرْضِ كَمَا رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّيِّبِينَ أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ عَلَى هَذَا الْوَجَعِ
(ابوداؤدكِتَابُ الطِّبِّ بَابٌ كَيْفَ الرُّقَى حدیث3892)
ترجمہ: ہمارا رب اللہ ہے جو آسمان میں ہے۔ (اے اللہ!) تیرا نام مقدس ہے ’آسمان اور زمین میں تیرا حکم نافذ ہے‘ تیری رحمت جس طرح آسمان میں (عام) ہے زمین میں بھی (عام) کر دے ’ہمارے گناہ اور خطائیں معاف کر دے‘ تو پاک لوگوں کا رب ہے ’اپنی رحمت اور شفاء کا ایک حصہ اس بیماری پر نازل فر دے۔
سیدنا حضرت ابوالدرداء ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ’آپ ﷺ فرماتے تھے ’’تم میں سے جس کو کوئی تکلیف ہو جائے یا اس کا بھائی بیمار ہو جائے تو اسے یوں دم کرے (مندرجہ بالا دعا) تو وہ شفاء پا جائے گا۔‘‘
پیارے امام عالی مقام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
آج کل جو وبا (کرونا) پھيلی ہوئی ہے اس کے ليے بھی دعا کريں اللہ تعالی ٰاس وبا سے بھی جلد نجات دے اور وہيں دوبارہ ايسے حالات پيدا ہوں جہاں امن ہو اور دوبارہ نارمل حالات پہ دنيا آ جائے ليکن يہ تبھی ممکن ہے جب دنيا والے خدا تعالیٰ کو پہچانيں گے، اللہ کا حق ادا کرنے والے بنيں گے اور اس کے بندوں کا حق ادا کرنے والے بنيں گے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفيق عطا فرمائے۔
(خطبہ عید الفطر بیان فرمودہ مورخہ 14مئی 2021ء)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)