• 18 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَنِّیۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانۡتَصِرۡ

(القمر: 11)

ترجمہ: میں یقینا مغلوب ہوں۔ پس میری مدد کر۔

یہ قرآن مجید کی نصرت الٰہی مانگنےکی دعا ہے۔

اَللّٰهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيْكَ وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ وَمِنَ الْيَقِينِ مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيْبَاتِ الدُّنْيَا وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنَّا وَاجْعَلْ ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا وَلَا تَجْعَلْ مُصِيْبَتَنَا فِي دِيْنِنَا وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا وَلَا مَبْلَغَ عِلْمِنَا وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَّا يَرْحَمْنَا

(جامع ترمذی باب دعاء اَللّٰهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ حدیث: 3502)

ترجمہ: اے اللہ! اپنی وہ خشیت ہمیں نصیب کرجو ہمارے اور تیری نافرمانی کے درمیان حائل ہوجائے۔ اور ہمیں اپنی ایسی اطاعت کی توفیق بخش جس کے ساتھ تو ہمیں اپنی جنت تک پہنچا دے۔ اور ایسا یقین نصیب کر جو ہم پر دنیا کی مصیبتیں آسان کر دے۔ اور ہمیں اپنے کانوں، اور اپنی آنکھوں اور قوتوں سے فائدہ پہنچا جب تک کہ تو ہمیں زندہ رکھے۔ اور ان قویٰ سے ہمارے وارث پیدا کر۔ جو شخص ہم پر ظلم کرے اس سے خود ہمارا بدلہ لے۔ اور جو ہم سے دشمنی کرے اس کے خلاف ہماری مدد کر۔ ہمیں اپنے دین کے بارے میں مصیبت میں نہ ڈالنا اور دنیا کو ہمارا سب سے بڑا غم نہ بنا دینا۔ نہ ہی علمی گھمنڈ کو ہمارا روگ بنانا۔ اور ہم پر ایسے لوگ مسلط نہ فرمانا جو ہم پر رحم نہ کریں۔

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ کم ہی ایسا ہوتا کہ رسول اللہ ﷺ اپنی کسی مجلس سے اپنے صحابہ کے لیے یہ دعا کیے بغیر اٹھے ہوں (مندرجہ بالا دعا)

ہمارے پیارے امام عالی مقام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں
اسی طرح تمام دنيا کے مظلوم احمديوں کے ليے بھی دعائيں کريں جن پر سختياں کی جا رہی ہيں پاکستان ميں يا الجزائر ميں يا کسی بھی ملک ميں اللہ تعالیٰ ان کو بھی مخالفين اور اگر حکومتی کارندے ہيں تو ان کے شر سے محفوظ رکھے۔ دنيا کے تمام ضرورت مند لوگوں کے ليے دعا کريں اللہ تعالیٰ ان کی جائز ضرورتوں کو پورا فرمائے، ان کی مشکلات کو دور فرمائے۔ عمومی طور پر دنيا ميں ظلم کے خاتمہ کے ليے دعا کريں۔ اللہ تعالیٰ اس دنيا سے ظلم کا خاتمہ کرے اور خدا تعالیٰ کو پہچاننے والے يہ لوگ ہو جائيں۔

(خطبہ عید الفطر بیان فرمودہ مورخہ 14مئی 2021ء)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

امبور ہسپتال میں جماعت احمدیہ کی طرف سےسرجیکل اشیاء کی تقسیم

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 دسمبر 2021