• 28 اپریل, 2024

فقہی کارنر

شراب اور قمار بازی کی اسلام میں حرمت

ایسا ہی ان دونوں کتابوں (تورات اور انجیل- ناقل) کے پیروؤں میں شراب اور قماربازی کی کوئی حد نہیں رہی تھی کیونکہ ان کتابوں میں یہ نقص تھا کہ ان خبیث چیزوں کو حرام نہیں ٹھہرایا اور عیاش لوگوں کو اُن کے استعمال سے منع نہیں کیا تھا اسی وجہ سے یہ دونوں قومیں اس قدر شراب پیتی تھیں کہ جیسے پانی اور قماربازی بھی حد سے زیادہ ہوگئی تھی مگر قرآن شریف نے شراب کو جو اُمُّ الخبائث ہے قطعاً حرام کردیا اور یہ فخر خاص قرآن شریف کو ہی حاصل ہے کہ ایسی خبیث چیز جس کی خباثت پرآج کل تمام یورپ کے لوگ فریاد کراٹھے ہیں وہ قرآن شریف نے ہی قطعاً حرام کردی ایسا ہی قمار بازی کو قطعاً حرام کیا۔

(چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد23 صفحہ267)

(داؤد احمد عابد۔استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

خدا تعالیٰ کے فضل سے میری ہی فتح ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جنوری 2022