عَن اُمِّ سَلَمَۃَ اَنَّھاکانَتْ عِندَرَسُولِ اللّٰہِ ﷺ وَ مَیْمُونَۃَ اِذَا اَقْبَلَ اِبْنُ اُمِّ مَکْتُومٍ فَدَخَلَ عَلَیْہ فَقالَ رَسُولُ اللّٰہ ﷺ ’’ اِحْتَجِبا مِنہ‘‘ فَقُلتُ یا رسول اللّٰہ! اَلَیس ھُوَاَعْمٰی لا یُبصِرُنا فقال رسول اللّٰہﷺ’’ اَفَعَمْیاوان اَنْتُما اَلَستُما تبصرَانہ‘‘
(مشکٰوۃالمصابیح کتاب النکاح باب النظر الی المخطوتہ وبیان العورات)
ترجمہ: ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓبیان کرتی ہیں کہ ’’میں اور حضرت میمونہؓ آنحضرتؐ کے پاس تھے کہ ایک نابینا صحابی ابن ام مکتومؓ حاضر ہوئے حضورؐ نے ہم دونوں کو ان سے پردہ کرنے کا حکم فرمایا۔ میں نے عرض کیا۔ کیا وہ نابینا نہیں جو ہمیں دیکھ ہی نہیں سکتا؟ حضورؐ نے فرمایا کیا تم دونوں بھی نابینا ہوکہ اس کو دیکھ نہیں سکتیں۔‘‘
(ماخوذ از ترمذی کتاب الادب باب فی الاحتجاب النساء من الرجل)