’’حضرت عبداللہ بن حارث بن زبیدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے اندر تفقہ فی الدین پیدا کرتا ہے اللہ تعالی اس کے تمام کاموں کا خود متکفل ہو جاتا ہے اور اس کے لیے ایسی ایسی جگہ سے رزق کے سامان مہیا کرتا ہے۔ جس کا اسے وہم و گمان بھی نہیں ہوتا‘‘
(ابن ماجہ باب فضل العلماء و الحث علیٰ طلب العلم)