• 17 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

دوسروں کی نقالی

ماڈرن بننے کی دوڑ میں دوسروں کی ہر چیز میں نقالی کرنا احساس کمتری کی ایک قسم ہے۔ جس میں مبتلا انسان اپنی اسلامی اقدار و روایات سے منحرف ہو کر اپنی شناخت کھو دیتا ہےاور معاشرے میں غلط مثال قائم کرتا ہے۔ نقالی صرف رہن سہن اور کھانے پینے کی ہی نہیں کی جاتی بلکہ مردانہ اور زنانہ لباس کو جینڈر (Gender) کی مطابقت کے الٹ استعمال کرنا بھی قابل فخر سمجھتے ہیں۔ رسول کریمﷺ نے فرمایا ہے کہ لعنت ہے ان عورتوں پر جو مردوں سے مشابہت اختیار کرتی ہیں اور لعنت ہے ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔

(بخاری)

(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جنوری 2022