• 29 اپریل, 2024

ہیومینیٹی فرسٹ کروشیا مستحق خاندانوں میں کھانے کے پیکٹوں کی تقسیم

ہیومینیٹی فرسٹ کروشیا کی جانب سے نئے سال کی آمد پر
مستحق خاندانوں میں کھانے کے پیکٹوں کی تقسیم

ہیومینٹی فرسٹ کروشیا خُدا کے فضل سے کئی سالوں سے نئے سال کی چھٹیوں میں غریبوں کی خِدمت کی توفیق پا ئی ہے کروشیا میں امارت اور غربت میں فرق بتدریج بڑھ رہا ہے جو کہ ان دنوں میں اور بھی کھل کر سامنے آ جاتا ہے ۔ جہاں بہت سے والدین کرسمس درخت کو سجانے میں ایک بڑی رقم خرچ کر دیتے ہیں وہاں بہت سے خاندان اپنے بچوں کی مناسب خوراک کے لئیے پریشان رہتے ہیں۔ ہیومینٹی فرسٹ اپنے نعرے ’’انسانیت کی خدمت‘‘ کے تحت اس فوری مدد سے ایسے مشکل میں پڑے خاندانوں کی مشکلات کو کچھ کم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

اس سال کے امدادی پروگرام کی شروعات تین مختلف سکولوں سے ہوئی جہاں اساتذہ کے ساتھ مل کر طلباء اور انکے والدین نے بہت محنت سے ہیومینٹی فرسٹ کروشیا کے ساتھ ایک پروگرام ترتیب دیا اور اس کے مطابق بڑی فراخدلانہ عطیات اکٹھے کئیے جس کے لئیے ہم اسکول کے طلباء اور عملے کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی گرمجوش شمولیت کی بھی ازحد مشکور ہیں ۔ اس طرح کا عمل اور عطیات کے لئیے محنت کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ ہم ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کر سکتے ہیں اورہم صرف چھٹیوں کی آمد یا کرسمس کے دوران ہی نہیں بلکہ کسی بھی وقت امداد کے لئیے تیار رہ سکتے ہیں۔ اور ایک ایسا پلیٹ فارم بنا سکتے ہیں جو ضرورت مندوں کی حاجات کو پورا کرتا رہے۔

اس موقع پر خاکسار مُحترم نامِک علیبیگووچ کا بھی شکریہ اد کرنا چاہتا ہے۔جنہوں نے ان اشیاء کی پیکنگ کے لئیے بہت اچھے اور مناسب ڈبے مہیا کئیے ہیں۔ اس پروگرام کی مُختصر رتفصیل کچھ ایسے ہے۔

18 دسمبر کو 58 پیکٹس خاندانوں میں تقسیم کئیےگئے اور دس پیکٹ اکیلے رہنے والوں افراد کے لئیے بھی تھے۔

19 دسمبر کو 30 مزید پیکٹ بنا کر مقامی ریڈ کراس کے حوالے کئیے گئے۔اس موقع پر فادر ویدرن اوبوسی نے کیتھولک چرچ کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

20 دسمبر کو 33 پیکٹ تیار کر کے سوبلین کے علاقے میں ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کئیے گئے۔ یہ پیکٹس جن کی تقسیم ہوئی ایک مقامی سکول کے بڑوں اوربچوں کی محنت کا اجر تھے۔سکول کی ہیڈ مسٹریس صاحبہ نے ہیومینٹی فرسٹ کی اس محنت اور کاوش کو کافی سراہا۔سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ سکول کے ہی خوشحال بچوں نے یہ اشیاء کم وسائل والے بچوں کے حوالے کیں اسطرح سکول کےاپنے بچوں کی مدد خود انکے ساتھیوں کو کرنے کی توفیق ملی۔

21 دسمبر کو ہیومینٹی فرسٹ کروشیا نے 20 پیکٹ مہیا کئیے جو کسینے کےعلاقے کے ایک مقامی سکول کے بچوں اور بڑوں کی انتھک محنت کا صلہ تھے۔

25 دسمبر کو بریزویکا کے علاقے ’’کوچا‘‘ میں معذور بچوں کے مرکز میں بچوں سمیت تمام شرکت کرنے والوں کو شام کے کھانے کی بہترین دعوت میں مدعو کیا۔ اس موقع پر موجود آئیوانا کوچِک نے کہا کہ آپ سب کی بے حد شکرگزار ہوں کہ آپ سب نے جس مُحبت سے سے ہم سب کی خدمت کی ہے اور بچوں کو یسوع مسیح کی پیدائیش کے اس ؑظیم تہوار کی برکت میں خوشیوں کے ساتھ شامل کیا۔

26 دسمبر کو ذگریبا اور اس کے ارد گرد کے رہنے والے پناہ گزین خاندانوں اور بزرگوں کو 14 خوراک کے ڈبے تقسیم کئیے گئے۔

ہیومینٹی فرسٹ کروشیا ان تمام رضاکاروں اور دوستوں کے جنہوں نے اس پروگرام کی ترتیب اور انعقاد کے لئیے، خوراک کے پیکٹس بنانےمیں مدد کرنے والوں، ضرورتمندوں میں تقسیم کرنے میں کسی بھی طور پرمدد کرنے والوں کے تہ دل سے مشکور ہیں ۔خدا تعالیٰ اس کا اعلیٰ جزاء عطا فرمائے۔

(رانا منور احمد۔ نمائندہ الفضل، کروشیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ